سیاست
3 منٹ پڑھنے
امریکی وزیرِ خزانہ نے یورپی یونین کی گرین لینڈ پر بدلے کی کارروائی کو 'غیر عقلمند' قرار دیا
ٹرمپ خودمختارڈینش علاقے گرین لینڈ پر کنٹرول قائم کرنا چاہتے ہیں  کیونکہ وہ اسے "اسٹریٹجک اثاثہ" سمجھتے ہیں  اور "ہم  نصف کرہ کی سلامتی کسی اور کے سپرد نہیں کریں گے۔"
امریکی وزیرِ خزانہ نے یورپی یونین کی گرین لینڈ پر بدلے کی کارروائی کو 'غیر عقلمند' قرار دیا
سکاٹ بیسنٹ، امریکی وزیر خزانہ، پیر 19 جنوری 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سائیڈ لائنز پر میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں۔ / AP
20 جنوری 2026

امریکی  وزیر ِ خزانہ  اسکاٹ بیسنٹ نے پیر کو یورپی ممالک کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے دھمکی آمیز محصولات کے ردِعمل میں جوابی اقدامات سے خبردار کیا۔

بیسنٹ نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاؤوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران صحافیوں کو کہا: "میرے خیال میں  یورپ کا یہ اقدام  بہت بے دانشانہ ہوگا۔'"

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ خودمختارڈینش علاقے گرین لینڈ پر کنٹرول قائم کرنا چاہتے ہیں  کیونکہ وہ اسے "اسٹریٹجک اثاثہ" سمجھتے ہیں  اور "ہم  نصف کرہ کی سلامتی کسی اور کے سپرد نہیں کریں گے۔"

ناروے کے وزیرِ اعظم کے لیے صدر کے پیغام جس میں وہ اپنا گرین لینڈ کا مطالبہ نوبل امن ایوارڈ نہ ملنے سے جوڑتے دکھائی دیے، کے بارے میں  دریافت کیے جانے پر بیسنٹ نے کہا: "مجھے صدر کے ناروے کو  بھیجے گئے خط کے بارے میں کوئی علم نہیں۔"

تاہم انہوں نے بتایا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ یہ بالکل بے بنیاد بات ہے کہ صدر یہ سب نوبل انعام کی وجہ سے کر رہے ہوں گے۔"

ٹرمپ نے ہفتے کے آخر میں کہا تھا کہ جب تک ڈنمارک گرین لینڈ کو سونپنے پر متفق نہ ہو،  یکم فروری سے برطانیہ، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، ناروے اور سویڈن پر  امریکہ بھیجے جانے والے تمام سامان پر 10 فیصد محصول عائد کیا جائے گا ۔

اس اعلان پر امریکی اتحادیوں نے غصے میں اسے "بلیک میلنگ" قرار دیا، اور جرمنی کے نائب چانسلر لارس کلنگبائل نے پیر کو کہا کہ یورپ جوابی اقدامات کی تیاری کر رہا ہے۔

پیر کو بعد میں پوچھے جانے پر کہ ایسا کوئی معاہدہ جس میں گرین لینڈ حاصل نہ کیا جائے کے امکانات کیا ہیں، بیسنٹ نے کہا:"میں فی الحال صدر ٹرمپ کی بات کو ہی اس  کا جواب مانوں  گا۔"

انہوں نے ایک صحافیوں سے کہا: “امریکہ نے پاناما  چینل  کیسے حاصل کیا تھا؟ ہم نے اسے فرانسیسیوں سے خریدا تھا۔"

انہوں نے کہا: "امریکہ نے امریکی ورجن جزائر کیسے حاصل کیے؟ ہم نے انہیں ڈینشوں سے خریدا۔"

بیسنٹ نے خاص طور پر اس جزیرے کی اسٹریٹجک اہمیت دہرائی، کیونکہ وہ کمیاب زمینی معدنیات کا منبع ہے جو متعدد جدید ٹیکنالوجیوں کے لیے نہایت اہم ہیں۔

انہوں نے ڈنمارک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "فرض کریں ایک دن وہ چینیوں کو ناراض کرنے کے بارے میں فکر مند ہو جائیں؟ انہوں نے پہلے ہی گرین لینڈ میں چینی کان کنی کی اجازت دے رکھی  ہے، ہے نا؟

دریافت کیجیے
نائجیریا میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک
امریکہ خطے میں جو چاہے تعینات کر لے ہم خوفزدہ نہیں ہونگے:ایران
مودی کا دورہ ملائیشیا،دو طرفہ معاہدوں پر دستخط
شام: سویدا میں فائرنگ کا واقعہ،چار افراد ہلاک، ملزم گرفتار
سام سنگ نےچھٹی نسل کی ہائی بینڈ ودتھ میموری کی تیاری شروع کر دی
سوڈان میں آر ایس ایف کے اسپتال پر حملے،سعودی عرب کی مذمت
بھارت میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی
ہونڈوراس کے صدر میرے دوست اور قابل تعریف شخصیت ہیں:ٹرمپ
اسرائیل کا 'توسیعی منصوبہ' مشرق وسطی اور ایران کو کمزور کرنے کا ہدف ہے، عراقچی
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا