دنیا
2 منٹ پڑھنے
آئی سی ای کے چھاپے 'آمریت' سے مشابہہ ہیں: اوباما
آئی سی ای کی حرکتیں 'آمرحکومتوں' میں دیکھی جانے والی حرکتوں سے مشابہہ ہیں: بارک اوباما
آئی سی ای کے چھاپے 'آمریت' سے مشابہہ ہیں: اوباما
(فائل) "وفاقی حکومت کے اہلکاروں کا سرکش رویہ انتہائی تشویشناک اور خطرناک ہے،" سابق امریکی صدر نے کہا۔ / AP

سابق امریکی صدر بارک اوباما نے ہفتے کو منی سوٹا میں نقل مکانی و کسٹم سکیورٹی 'ICE' کی چھاپہ کارروائیوں کی مذّمت کی اور کہا ہے کہ  ان کی حرکتیں 'آمرحکومتوں' میں دیکھی جانے والی حرکتوں سے مشابہہ ہیں۔

آئی سی ای سمیت ہزاروں وفاقی ایجنٹوں نے کئی ہفتوں تک پھیلی ہوئی چھاپہ کاروائیوں کے دوران کثیر تعداد میں  گرفتاریاں کی تھیں۔ہفتے کے آخر میں ختم ہونے والے  ان چھاپوں اور گرفتاریوں کو  ٹرمپ انتظامیہ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف  طے شدہ کاروائیاں قرار دیا ہے۔

اوباما نے پچھلے مہینے ICE ایجنٹوں کے اقدامات کو غیرقانونی قرار دیا اور ان پر تنقید کی تھی لیکن ہفتے کو برائن ٹائلر کوہن کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے اس سے آگے بڑھ کر کہا ہے کہ "وفاقی حکومت کے ایجنٹوں کا بغاوتی طرزِ عمل بہت تشویشناک اور خطرناک ہے"۔

انہوں نے کہا ہے  کہ دو ہلاکت خیز فائرنگ واقعات  سمیت وفاقی افسران کی کاروائیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شروع کردہ وسیع پیمانے کے  کریک ڈاؤن پر دباؤ بڑھا دیاہے۔ یہ  ایسے اقدامات تھے جنہیں ماضی میں ہم نے آمرملکوں میں دیکھا ہے۔  

امریکی تاریخ کے واحد سیاہ فام صدر ' اوباما' نے کہا  ہے کہ انہیں ان کمیونٹیوں میں امید دکھائی دی  ہےجو ان کارروائیوں کے خلاف مزاحمت کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے  نمائندے ٹام ہومان نے جمعرات کو منی سوٹا میں اس جارحانہ امیگریشن آپریشنوں  کے خاتمے کا اعلان کیا  تھا۔ ان آپریشنوں نے وسیع پیمانے پر  احتجاج اور ملک گیر غصے کو جنم دیا تھا۔

دریافت کیجیے
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان
امریکہ: یومِ آزادی کے موقع پر فائرنگ، 8 افراد زخمی
اسرائیل: بن گویر نے دورہ نیویارک منسوخ کر دیا
شمالی کوریا: اسٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات
ایران: تہران میں مرحوم خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی
روس: یوکرین کا سٹریٹیجک علاقہ کوسیانتیو تیوکا مکمل طور پر ہمارے قبضے میں ہے
سعودی قیادت کے اتحاد کی حوثیوں کو  سخت دھمکی
لیونل میسی نے ورلڈ کپ کے میچوں میں 20 واں گول کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 2595 ہو گئی ہے:وینیزویلا
برکینا فاسو میں فوج کا آپریشن،سینکڑوں حملہ آور مارے گئے
روس کا کیف پر شدید حملہ،9 افراد ہلاک
قطر: الثانی۔وٹکوف ملاقات
میکسیکو  نے 40 سال بعد اپنی میزبانی میں منعقدہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں ایکواڈور  کو شکست دے دی
روس: 400 سے زیادہ یوکرینی ڈرون مار گرائے گئے ہیں