دنیا
2 منٹ پڑھنے
مارکو روبیو اسلواکیہ اور ہنگری کے دورے پر
دورے کا مقصد زیادہ قدامت پسند لیڈروں والے ان دو ممالک  کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے
مارکو روبیو اسلواکیہ اور ہنگری کے دورے پر
امریکی سفارت کار کا یہ دورہ گزشتہ چند روز میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں ان کی شرکت کے بعد ہو رہا ہے۔ / AP

امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو آج بروز اتوار سلوواکیہ اور ہنگری کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کا مقصد زیادہ قدامت پسند لیڈروں والے ان دو ممالک  کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

امریکہ وزارتِ خارجہ نے گذشتہ  ہفتے جاری کردہ بیان میں  کہا  تھا کہ دورے کے دوران  روبیو توانائی کے شعبے میں تعاون، دوطرفہ معاملات اور نیٹو کے وعدوں  پر بات چیت کریں گے۔

روبیو نے جمعرات کو یورپ روانگی سے قبل صحافیوں کے لئے جاری کردہ بیان میں  کہا تھا کہ "یہ ہمارے لئے  بہت مضبوط اور امریکہ کے ساتھ بے حد تعاون کرنے والے  ممالک ہیں ۔ دونوں ملک  ہمارے ساتھ بہت  قریبی تعاون میں کام کرتے ہیں۔ یہ انہیں ملنے کا ایک اچھا موقع ہے اور یہ دو ایسے ممالک ہیں جہاں میں کبھی نہیں گیا"۔

واضح رہے کہ روبیو، ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر  بھی  ہیں۔ دورے کے دوران  آج بروز  اتوار وہ، براٹسلاوا میں سلوواک وزیرِ اعظم رابرٹ فیکو سے ملاقات کریں گے۔امریکی سفارت کار کا یہ دورہ حالیہ دنوں میں منعقدہ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں ان کی شرکت کے بعد ہو رہا ہے۔

پیر کو روبیو ہنگری کے صدر  وِکٹر اوربان سے ملاقات کریں گے جو اپریل میں متوقع  انتخابات سے قبل زیادہ تر سروے رپوٹوں میں پیچھے دِکھائی دے رہے ہیں اور ممکن ہے کہ انہیں اقتدار سے باہر کر دیا جائے۔

روبیو نے کہا ہے کہ "صدر  نے کہا ہے کہ وہ ہمارے  بہت حامی ہیں اسی طرح  ہم بھی ان کے حامی ہیں۔لیکن ظاہر ہے کہ یہ دورہ صرف ایک  دوطرفہ دورہ ہی ہے"۔

اوربان، جو یورپ میں ٹرمپ کے قریبی حلیف مانے جاتے ہیں، امریکی کٹر  حلقوں میں امیگریشن پر امریکی صدر کی سخت پالیسیوں کے لیے ایک نمونہ تصور کیے جاتے ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو