سیاست
2 منٹ پڑھنے
میرا، جیروم پاول کو برطرف کرنے کا، کوئی ارادہ نہیں: ٹرمپ
مرکزی بینک کے سربراہ جیروم پاول کوشرح سود میں کمی کے لئے زیادہ سرگرم ہونا چاہیے: ٹرمپ
میرا، جیروم پاول کو برطرف کرنے کا، کوئی ارادہ نہیں: ٹرمپ
Trump pointed to a recent drop in prices, particularly in energy and grocery items, as justification for a rate cut.
23 اپریل 2025

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "میں،   مرکزی بینک کے سربراہ جیروم پاول کو برطرف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا" تاہم وہ، شرح سود میں کمی کے لئے، دباو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

منگل کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے بات  چیت کے دوران  ٹرمپ نے کہا ہے کہ"میرا انہیں برطرف کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ میں  صرف یہ چاہتا ہوں کہ وہ  شرح سود  میں کمی  کے معاملے میں  زیادہ فعال ہو جائیں"۔

ٹرمپ نے اسے شرح سود کم کرنے کے لیے "ایک بہترین وقت" قرار دیا اور کہا  ہےکہ یہ اقدام  اشدضروری تو نہیں لیکن معیشت کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ "اگر جیروم پاول  ایسا نہیں کرتے، تو کیا یہ آخر ہوگا؟ نہیں، ایسا نہیں ہے ۔ لیکن کمی کے لئے یہ  ایک اچھا وقت ہوگا۔"

ٹرمپ نے حالیہ قیمتوں میں کمی، خاص طور پر توانائی اور روز مرّہ استعمال کی  اشیاء کی قیمتوں میں کمی کو شرح سود میں کمی کے جواز کے طور پر پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"واحد چیز جو کم تو  نہیں ہوئی  لیکن زیادہ بڑھی بھی نہیں  وہ شرح سود  ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ فیڈ کو شرح  سود کم کرنی چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا چیئرمین بر وقت  یا پیشگی قدم اٹھائے، دیر سے نہیں۔"

چین کے ساتھ تجارتی جنگ

چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے بارے میں، ٹرمپ نے کہا  ہےکہ چینی مصنوعات پر موجودہ 145 فیصد ٹیرف کی شرح میں"نمایاں " کمی کی جائے گی لیکن "یہ صفر نہیں ہوگی۔"

انہوں نے کہا ہے کہ "میں چین کے ساتھ سخت رویہ اختیار کروں گا۔ ہم بہت اچھے ہوں گے، وہ بہت اچھے ہوں گے، اور دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔"

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ "آخرکار، انہیں  کوئی معاہدہ کرنا ہوگا  بصورت دیگر وہ امریکہ میں کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ لہٰذا، ہم چاہتے ہیں کہ وہ  معاہدے میں شامل ہوں۔  انہیں اور دیگر ممالک کو معاہدہ کرنا ہوگا  اور اگر وہ معاہدہ نہیں کرتے  تو ہم معاہدے  کا تعین ہم خود کریں گے۔"

دریافت کیجیے
آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے درمیان ایشیا۔ پیسیفک تناؤ کے وقت سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
یوکرین کے موضوع پر روبیو سے بالمشافہ ملاقات کر سکتا ہوں:لاوروف
ٹرمپ کا جنوبی افریق میں منعقد ہونے والے سمٹ کو 'شرمناک' قرار د جی 20 کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان
ٹرمپ: غزہ کے لیے بین الاقوامی سلامتی فورس 'بہت جلد' تعینات کی جائے گی
ممدانی کی کامیابی پر اسرائیلیوں کا ردِعمل
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے