دنیا
2 منٹ پڑھنے
پورٹ سوڈان میں دھماکے، ریپڈ سپورٹ فورسسز کی جوابی کاروائی
"ڈراون نے ہوائی اڈے کے شہری حصے کو نشانہ بنایا ہے"  دو دن قبل بھی ہوائی اڈے کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے کیے گئے تھے، جن کا الزام فوج نے ریپڈ سپورٹ فورسز پر لگایا تھا۔
پورٹ سوڈان میں دھماکے، ریپڈ سپورٹ فورسسز کی جوابی کاروائی
A view shows a large plume of smoke rising from fuel depot in Port Sudan / Reuters

سوڈان کے جنگ زدہ دارالحکومت پورٹ سوڈان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، نیم فوجی دستوں نے فوج کے حامی حکومت کے مرکز پر حملوں کا سلسلہ گزشتہ تین دنوں سے جاری رکھا ہوا ہے۔

اے ایف پی کے ایک نمائندے نے منگل کے روز بتایا کہ صبح کے وقت زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور شہر کے اوپر دھوئیں کے بادل اٹھتے نظر آئے، جو بندرگاہ کی سمت سے آ رہے تھے، عینی شاہدین  نے ایک گودام میں دھماکے  اور ایک فوجی اڈے سے اینٹی ایئرکرافٹ میزائل داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔

اس سے قبل، ملک کے جنگ زدہ دارالحکومت میں ہوائی اڈے کے ایک  اہلکار نے بتایا تھا کہ  پورٹ سوڈان کے ہوائی اڈے پر ایک ڈراون حملے کے بعد تمام پروازیں معطل کر دی گئیں ۔

اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا، "ڈراون نے ہوائی اڈے کے شہری حصے کو نشانہ بنایا ہے"  دو دن قبل بھی ہوائی اڈے کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے کیے گئے تھے، جن کا الزام فوج نے ریپڈ سپورٹ فورسز پر لگایا تھا۔

یہ حملے  جنگ میں ایک واضح شدت کی نشاندہی کرتے ہیں، کیونکہ بحیرہ احمر کے ساحلی شہر، جو ایک انسانی، عبوری اور سفارتی مرکز اور فوج کی حامی حکومت کا مرکز بن چکا تھا، اس ہفتے تک زمینی یا فضائی حملوں سے محفوظ رہا تھا۔

یاد رہے کہ اتوار کو ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی اڈہ، جو سوڈان کا واحد فعال بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے، پر ڈرون حملے کیے گئے، جس کے بعد پیر کو شہر میں ایندھن کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا۔

دونوں واقعات میں فوجی ذرائع نے ریپڈ سپورٹ فورسز کو مورد الزام ٹھہرایا ہے، جن کے ساتھ فوج دو سالہ تباہ کن جنگ میں الجھی ہوئی ہے۔

یہ حملے اس وقت ہوئے جب ایک فوجی ذرائع نے ریپڈ سپورٹ فورسز کے کنٹرول میں ہونے والے  نیالا ہوائی اڈے پر ایک طیارے اور اسلحے کے گودام کو  تباہ کر نے  کی اطلاع دی تھی۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے