دنیا
2 منٹ پڑھنے
وینیزویلا کے خلاف زمینی آپریشن شروع ہوگا:ٹرمپ
ٹرمپ نے امریکی فوجی اہلکاروں سے ورچوئل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شاید نوٹ کیا ہوگا کہ لوگ سمندر کے راستے اسمگلنگ  نہیں کرنا چاہتے،ہم انہیں خشکی سے بھی روکنا شروع کر دیں گے جس کےلیے  آپریشن  بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔
وینیزویلا کے خلاف زمینی آپریشن شروع ہوگا:ٹرمپ
ٹرمپ / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بہت جلد وینزویلا کے مشتبہ منشیات فروشوں کو روکنے کے لی زمینی  کارروائی شروع کرے گا۔

 ٹرمپ نے امریکی فوجی اہلکاروں سے ورچوئل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شاید نوٹ کیا ہوگا کہ لوگ سمندر کے راستے اسمگلنگ  نہیں کرنا چاہتے،ہم انہیں خشکی سے بھی روکنا شروع کر دیں گے جس کےلیے  آپریشن  بہت جلد شروع ہونے والا ہے۔

وینزویلا کی  وزارت اطلاعات  نے فوری طور پر اس بیان  کا جواب نہیں دیا۔

ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا سے متعلق آپشنز پر غور کر رہی ہے تاکہ صدر نکولس مادورو کے غیر قانونی منشیات فراہم کرنے کے کردار کا مقابلہ کیا جا سکے ۔

  واضح رہے کہ مادورو نے غیر قانونی منشیات کی تجارت سے کسی بھی تعلق کی تردید کی ہے۔

امریکی فوجیوں نے ستمبر سے اب تک کیریبین اور پیسفک میں مبینہ منشیات کی کشتیوں پر کم از کم 21 حملے کیے ہیں جن میں کم از کم 83 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں امریکی فوج نے وینزویلا کے ساتھ تعلقات خراب کرتے  ہوئے کیریبین میں اپنی فوجیں تعینات کر دی ہیں۔

رائٹرز نے چار امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے  کہ امریکہ وینزویلا سے متعلق آپریشنز کے نئے مرحلے کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔

دریافت کیجیے
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
چین کے شاانشی صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی نقل مکانی
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
مصر میں  5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس
گیس پروم: یورپی گیس ذخائر میں کمی، ترسیل کے عمل کو خطرات س دو چار کر رہی ہے
امید ہے معاہدہ طے پا جائے گا: ٹرمپ
جاپان: ہلاکتوں کی تعداد 38 ہو گئی
ٹرمپ نے ایران کے خلاف طے شدہ حملہ منسوخ کر دیا