سیاست
2 منٹ پڑھنے
روس یوکرین امن عمل میں ترکیہ کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے، کریملن
ترک صدر نے ترکیہ کی ثالثی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور امن عمل میں حصہ ڈالنے کی تیاری اور خواہش کے بارے میں بات کی ہے، جو کہ باعثِ مسرت ہے۔" پیسکوف
روس یوکرین امن عمل میں ترکیہ کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے، کریملن
کریملن کے ترجمان پیسکوف نے کہا کہ روس یوکرین امن میں ترکیہ کی مدد کرنے کی آمادگی کا خیرمقدم کرتا ہے۔ [فائل فوٹو] / Reuters
12 دسمبر 2025

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس، یوکرینی تنازعے کے حل میں ترکیہ کی شراکت کی خواہش کا خیرمقدم کرتا ہے۔

جمعہ کو ترکمانستان کے دارالحکومت  عاشق آباد میں منعقدہ ایک پریس بریفنگ کے دوران پیسکوف نے کہا کہ ماسکو ترک صدر رجب طیب اردوان کے جنگ کے خاتمے میں  بارے میں بیانات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

پیسکوف نے کہا"کہ ترک صدر نے ترکیہ کی ثالثی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور امن عمل میں حصہ ڈالنے کی تیاری اور خواہش کے بارے میں بات کی ہے، جو کہ باعثِ مسرت ہے۔"

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عاشق  آباد میں بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد میں وسطی ایشیائی رہنماؤں نے یوکرینی مسئلے پر تبادلۂ خیال کیا ہے  تو پیسکوف نے کہا کہ وہ 'عملی طور پر اس کا ذکر تک نہیں کر سکے۔'

ایک اور سوال کے جواب میں کہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین اور یورپی یونین کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے، کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ماسکو کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں۔

ٹرمپ نے پہلے کہا تھا کہ امریکی نمائندے ہفتہ کو یورپ اور یوکرین کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں صرف اسی صورت شرکت کریں گے 'اگر معاملہ طے ہونے کی پختہ توقع ہو۔'

ایردوان۔ پوتن  ملاقات

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جمعہ کو اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

ترک ایوان صدر کے  X پر شائع کردہ پیغامات کے مطابق، صدر ایردوان  پوتن، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں سر انجام دیں۔

یہ ملاقاتیں فورم میں ایردوان  کی سفارتی مصروفیات کا حصہ ہیں، جو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے  2025 کو “عالمی سالِ امن و اعتماد” قرار دینے کے بعد منعقد ہوا اور اسے  ترکمانستان کی آزادی  کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منایا جا رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے