مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے حماس کو غزہ کے مقبوضہ علاقوں میں داخلے کی اجازت دے دی
اسرائیل نے حماس کو، مردہ اسرائیلی قیدیوں کی تلاش  کے لئے، غزہ میں اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول  علاقوں میں داخلے کی اجازت دے دی: چینل 12
اسرائیل نے حماس کو غزہ کے مقبوضہ علاقوں میں داخلے کی اجازت دے دی
Teams work across Gaza to locate missing hostages. / Reuters
27 اکتوبر 2025

اسرائیل نے فلسطین تحریکِ مزاحمت 'حماس' کو مردہ اسرائیلی قیدیوں کی تلاش  کے لئے غزہ میں اسرائیلی فوج کے زیرِ کنٹرول  علاقوں میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

 اسرائیل کے چینل 12 نے سکیورٹی افسران کے حوالے سے کہا  ہےکہ حماس ،اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ  اور زرد لکیر سے آگے کے علاقوں میں قیدیوں کی باقیات کی تلاش کے لئے گذشتہ 24 گھنٹوں سے ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ۔

'زرد لکیر'  ایک خیالی لکیر ہے جو غزہ میں اسرائیلی فوج کے انخلاء شدہ   علاقوں کو زیرِ قبضہ علاقوں سے الگ کرتی ہے ۔

خبرکے مطابق  اسرائیل اور حماس نے ہفتے کے آخر میں ثالثوں کے واسطے سے،  لاشوں کی واپسی میں تیزی کی خاطر،  لاشوں  کی موجودگی کے احتمال والے  مقامات کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا ہے۔

جنگ بندی کا منصوبہ

اسرائیل نے اتوار کو تصدیق کی  ہےکہ اس نے ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں 'پیلی لائن' سے آگے جانے کی اجازت دی ہے تاکہ قیدیوں کی باقیات کی تلاش میں مدد کی جا سکے۔

10 اکتوبر کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت حماس نے 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا  اور 16 مردہ اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کی ہیں۔

اب بھی 12 قیدیوں کی باقیات غزہ میں موجود ہیں۔

جنگ بندی منصوبے میں غزہ کی تعمیر نو اور بغیر حماس کے ایک نئے حکومتی نظام کے قیام کا تصور بھی شامل ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اکتوبر 2023 سے اسرائیل ، غزہ پر مسلّط کردہ  نسل کش جنگ میں 68,500 سے زائد فلسطینیوں کو قتل  اور 170,300 سے زیادہ کو زخمی  کر چکا ہے۔

دریافت کیجیے
سوڈان: خرطوم ہوائی اڈّے پر آر ایس ایف میلیشیاؤں کے ڈرون حملے
مصر: اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے
اسرائیل جنگ بندی کی پامالی میں مصروف ہے:قطر
اسرائیل، معاہدے کی، 80 خلاف ورزیاں کر چُکا ہے: غزّہ حکومت
رفح کی بندش کا فیصلہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے: حماس
حماس: امریکی الزامات "جھوٹے اور  گمراہ کن اسرائیلی پروپیگنڈے" کے عین مطابق ہیں
سوڈانی فوج مذاکرات کے لیے تیار ہے: برہان
قیدیوں کی لاشوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا گیا:غزہ حکام
حماس فی الوقت معاہدے پر کاربند ہے:امریکہ
" مردہ اسرائیلی اسیروں کی حوالگی "اسرائیل نے رفح راہداری دوبارہ کھول دی
امریکہ ہمیں الزام نہ دے وہ بذات خود دہشتگردی کا سرپرست ہے:ایران
یورپی یونین نے غزہ سرحدی نگرانی مشن کو دوبارہ بحال کردیا
تین قطری سفارتکار مصر جاتے ہوئے  کار حادثے کا شکار
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے،1 شخص
امریکی فوجی جنگ بندی کی نگرانی میں مدد کے لیے پہنچ گئے
شرم الشيخ میں مذاکرات حوصلہ افزا ہیں:حماس