مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل، معاہدے کی، 80 خلاف ورزیاں کر چُکا ہے: غزّہ حکومت
خلاف ورزیوں کے دوران شہریوں پر براہ راست فائر کھولا گیا، گولہ باری کی گئی، قصداً نشانہ بنایا گیا اور فائرنگ چیمبر بنا کر شہریوں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں: غزہ حکومت میڈیا آفس
اسرائیل، معاہدے کی، 80 خلاف ورزیاں کر چُکا ہے: غزّہ حکومت
The Gaza government held the Israeli forces fully responsible for the breaches. / Reuters
20 اکتوبر 2025

غزہ حکام  نے کہا ہے کہ 10 اکتوبر کو غزہ میں جنگ بندی معاہدے  کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی فوج کم از کم 97 فلسطینیوں کو قتل اور 230 کو زخمی کر چکی ہے۔ صرف اتوار کو 21 دفعہ معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

غزہ حکومت کے میڈیا آفس نے جاری کردہ  بیان میں کہا  ہےکہ "اعلانِ  جنگ بندی کے بعد سے قابض اسرائیل، بین الاقوامی حقوقِ انسانی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، معاہدے کی 80  ریکارڈ شدہ خلاف ورزیاں کر چُکا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کے دوران شہریوں پر براہ راست فائرکھولا گیا، گولہ باری کی گئی،  قصداً نشانہ بنایا گیااور فائرنگ چیمبر بنا کر  شہریوں کی گرفتاریاں  کی گئی  ہیں۔

بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے ان حملوں میں  فوجی گاڑیوں، رہائشی علاقوں کے کناروں پر تعینات ٹینکوں، ریموٹ ٹارگٹنگ سسٹموں سے لیس الیکٹرانک کرینوں، طیاروں اور کوآڈکاپٹر ڈرونوں کااستعمال کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "یہ خلاف ورزیاں، ریکارڈ شدہ ہیں اور  بلا استثنا   ،غزہ کے تمام شہروں  میں کی گئی ہیں۔ خلاف ورزیاں اس  بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ قابض قوّت   جنگ بندی کی پاسداری نہیں کر رہی اور ہمارے لوگوں کے خلاف قتل اور دہشت گردی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے"۔

غزہ حکومت نے ان خلاف ورزیوں کی ذمہ داری کلیتاً  اسرائیلی فوج پر عائد کی اور اقوام متحدہ اور معاہدے کی ضامن جماعتوں سے اپیل کی  ہےکہ وہ ان خلاف ورزیوں کے سدّباب کے لیے فوری مداخلت کریں۔

فلسطینی گروپ حماس اور اسرائیل کے درمیان ،  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے پر مبنی ، جنگ بندی معاہدہ 10 اکتوبر کو نافذ ہوا تھا۔

معاہدے میں اسرائیلی فوج کا بتدریج انخلاء، دو طرفہ شکل میں  قیدیوں کا  تبادلہ اور انسانی امداد کی فوری فراہمی شامل ہے۔

 جنگ بندی معاہدے کا مقصد،  اسرائیل کی غزہ پر مسلّط کردہ ، دو سالہ  نسل کُشی جنگ کو ختم کرنا

 ہے۔ اسرائیل اکتوبر 2023 سے غزّہ میں 68,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل اور  تقریباً 170,000 کو زخمی کر چُکا ہے۔ جنگ میں نہایت بے شعوری کے ساتھ غزہ  کی ماحولیاتی نسل کُشی بھی کی گئی اور علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر کے ناقابلِ رہائش بنا دیا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی کنٹرول میں موجود غزہ کے علاقوں کو تباہ کیا جائے:اسرائیل کاٹز
سوڈان: خرطوم ہوائی اڈّے پر آر ایس ایف میلیشیاؤں کے ڈرون حملے
مصر: اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے
اسرائیل جنگ بندی کی پامالی میں مصروف ہے:قطر
رفح کی بندش کا فیصلہ جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے: حماس
حماس: امریکی الزامات "جھوٹے اور  گمراہ کن اسرائیلی پروپیگنڈے" کے عین مطابق ہیں
سوڈانی فوج مذاکرات کے لیے تیار ہے: برہان
قیدیوں کی لاشوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا گیا:غزہ حکام
حماس فی الوقت معاہدے پر کاربند ہے:امریکہ
" مردہ اسرائیلی اسیروں کی حوالگی "اسرائیل نے رفح راہداری دوبارہ کھول دی
امریکہ ہمیں الزام نہ دے وہ بذات خود دہشتگردی کا سرپرست ہے:ایران
یورپی یونین نے غزہ سرحدی نگرانی مشن کو دوبارہ بحال کردیا
تین قطری سفارتکار مصر جاتے ہوئے  کار حادثے کا شکار
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر حملے،1 شخص
امریکی فوجی جنگ بندی کی نگرانی میں مدد کے لیے پہنچ گئے
شرم الشيخ میں مذاکرات حوصلہ افزا ہیں:حماس