دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کا جنونی پن دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک دےگا:روس
دمتری مید ویدیف  نے واشنگٹن کے اقدامات کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے عالمی بالادستی برقرار رکھنے کی جنگ قرار دیا
ٹرمپ کا جنونی پن دنیا کو تیسری عالمی جنگ میں جھونک دےگا:روس
میدویدیف / Reuters

روس کی بااختیار سلامتی  کونسل کے نائب چیئرمین نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سیاسی نظام بدلنے کے اس  جنونی  راستے کو جاری رکھتے ہیں  تو تیسری عالمی جنگ پھوٹ پڑے گی ۔

روسی سرکاری خبر ایجنسی تاس کے ساتھ ایک انٹرویو میں دمتری مید ویدیف  نے واشنگٹن کے اقدامات کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے عالمی بالادستی برقرار رکھنے کی جنگ قرار دیا۔

انہوں نے خبردار کیا  کہ اگر ٹرمپ اپنے اس پاگل پن  سے بھرپور  جرم کے ساتھ سیاسی نظام بدلنے کے راستے کو جاری رکھتے ہیں  تو بلا شبہ  جنگ  شروع ہو جائے گی ۔

میدویدیف کے اندازے کے مطابق، جب سے ایران نے مقدس جنگ کا اعلان کیا ہے،مریکی اور اسرائیلی حکام کی کمزوری قابلِ ذکر حد تک بڑھ گئی ہے۔

سابق روسی صدر نے  زور دے کر کہا  کہ ٹرمپ نے ایک سنگین غلطی کی ہے اپنے فیصلے سے انہوں نے تمام امریکیوں کو ممکنہ خطرے میں ڈال دیا ہے ۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران اس  تصادم  کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے، تو  انہوں نے جواب دیا کہ وہ سنبھل جائیں گے مگر بحالی کی قیمت بہت زیادہ ہوگی۔

انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات پر یورپی ممالک کے ردِ عمل کو "چاپلوسی اور گھٹیا پن" قرار دیا۔

 

 

دریافت کیجیے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا