دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد سے ابتک 6 امریکی عسکری اہلکار ہلاک
سینٹ کوم کے مطابق، مارے گئے افراد کی شناخت اہل خانہ کو مطلع کرنے کے 24 گھنٹے کے بعد آشکار کی جائے گی۔
ایران میں امریکی فوجی آپریشن کے بعد سے ابتک 6 امریکی عسکری اہلکار ہلاک
سابقہ رپورٹس کے مطابق، ہفتے کو ایران پر امریکہ-اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے آغاز کے بعد سے 18 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہو چکے تھے۔ / AP
3 مارچ 2026

امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈنے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی مشترکہ حملوں کے دوران جنگ میں ہلاک ہونے والے دو مزید سروس ممبران کی لاشیں بازیاب کر لی گئی ہیں۔

سینٹ کوم نے پیر کو ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ 2 مارچ کو شام 4 بجے تک جنگ میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور امریکی افواج نے حال ہی میں ریجن میں ایران کے ابتدائی حملوں کے دوران نشانہ بننے والی ایک تنصیب  سے 2 نا معلوم سروس اہلکار کی باقیات بازیاب کیں۔

پیر کے اوائل میں، سینٹ کوم نے اعلان کیا تھا کہ چار امریکی اہلکار  ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ ایران کے ابتدائی حملوں میں شدید زخمی ایک اہلکار  چل بسا۔

اس واقع سے آگاہ ایک امریکی افسرکے حوالے سے، امریکی CBS News نے رپورٹ کیا کہ تمام چھ سروس ممبران اسی ایرانی جوابی حملے کے نتیجے میں  اختتام الہفتہ  کویت میں ہلاک ہوئے۔

پہلے کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ہفتے کو 'ایپک فیوری' کے نام سے شروع  کردہ  ایران کے خلاف  امریکی-اسرائیلی مشترکہ آپریشن میں  18 امریکی اہلکار  زخمی ہوئے ہیں۔

ان حملوں میں چند اعلیٰ ایرانی حکام ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سپریم لیڈر علی خامنہ ای بھی شامل ہیں۔ تہران نے خطے میں متعدد خلیجی ممالک، خصوصاً امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون اور میزائل حملوں سے جواب دیا۔

 

دریافت کیجیے
لبنان پر تازہ اسرائیلی حملے،  20 افراد ہلاک اور 26 زخمی
شمالی کوریا: ہم، سیول-واشنگٹن فوجی مشقوں کا جواب دیں گے
سعودی عرب نے متعدد ایرانی ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
توانائی بحران زور پکڑ رہا ہے تو ایران کے پیٹرول کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے جاری ہیں
روس: اصفہان پر حملوں میں ہمارے قونصل خانے کو نقصان پہنچا ہے
یورپی یونین: مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کا درجہ"ناقابلِ قبول" ہے
ٹرمپ انتظامیہ: برّی آپریشن پر غور کر رہی ہے
امریکہ-ایران جنگ کا نتیجہ، تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
ہم، بین الاقوامی پیٹرول ذخائر کو کھولنے کی حمایت کرتے ہیں: ریوز
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ایران
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: 'جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے'
اسرائیل نے لبنانی مارونی کیتھولک پادری کو ہلاک کر دیا
امریکہ: افغانستان 'ناحق گرفتاریوں کا حامی ملک' ہے
ایردوان: ترکیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا 'کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں'
ایرانی بیلسٹک میزائل حملہ ترکیہ نے ناکام بنادیا