سیاست
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: قالن عراق کے دورے پر
قالن نے پہلے عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے ساتھ اور اس کے بعد صدر عبداللطیف رشید کے ساتھ ملاقات کی
ترکیہ: قالن عراق کے دورے پر
MIT chief Ibrahim Kalin meets Iraqi officials in Baghdad. / AA
9 جولائی 2025

ترکیہ قومی انٹیلی جنس ایجنسی'ایم آئی ٹی' کے سربراہ ابراہیم قالن نے منگل کے روز بغداد میں عراقی حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کی جس میں سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانے اور انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

قالن نے پہلے عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے ساتھ اور اس کے بعد صدر عبداللطیف رشید کے ساتھ ملاقات کی۔

 سلامتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات  میں عراق کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین نے بھی شرکت کی۔

عراق میں مصروفیات کے دوران قالن نے وزیر دفاع ثابت عباسی، قومی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ حامد الشاطری، خودمختاری اتحاد کے رہنما خمیس الخنجر  اور اسمبلی   اسپیکر محمود المشہدانی سے بھی ملاقات کی۔

ملاقاتوں کے دوران  دونوں فریقین نے  مربوط کوششوں کے ذریعے سرحدوں کو محفوظ بنا  نے اور 'دہشت گردی سے پاک ترکیہ' کے ہدف تک رسائی   کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بغداد کی جانب سے انقرہ کے ساتھ  ہر سطح پر  اور مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ بات چیت میں علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے مواقع اور دو طرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بھی مذاکراتی ایجنڈے میں شامل تھی اور دونوں فریقین نے جنگ بندی کے عمل میں حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا ہے۔

بعد ازاں، قالن نے عراقی ترکمان فرنٹ'آئی ٹی سی'کے صدر ایم سیمن آغا اوغلو اور آئی ٹی سی کے سینئر حکام سے ملاقات کی۔

ملاقات کا مقصد  ترکمان آبادی والے علاقوں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنا تھا۔

دریافت کیجیے
ترک وزیر خارجہ کا امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد متعدد عالمی ہم منصبوں سے رابطہ
اسرائیل نے ایرانی رہبران کی بلند پایہ شخصیات، بشمول خامنہ ای اور پزشکیان کو نشانہ بنایا: حکام
ایران کا امریکہ اور اسرائیل پر اقوام متحدہ کے آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام
خدشات کی تصویری عکاسی: امریکہ-اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد کے مناظر
ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیل پر میزائل داغ دیے
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے وسیع پیمانے کے خطرات کو جنم دے دیا
پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں جاری
امریکہ نے ایران میں "بڑی جنگی کارروائیاں" شروع کر دی ہیں، صدر ٹرمپ
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد دنیا بھر میں خطرے کے بادل منڈلانے لگے
اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مقامات پر حملے
کینیڈا نے تل ابیب سے عملے کو واپس بلا لیا اور اپنے شہریوں سے ایران سے نکلنے کا انتباہ
امریکہ کی افغانستان کے خلاف پاکستانی فضائی آپریشنز کی حمایت
افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے331 اہلکار و خوارج ہلاک
پاکستان نے افغانستان سرحد پر تناؤ کے درمیان ڈرون حملے ناکام بنا دیے