کئی ممالک نے مہلک سیلاب کے بعد سری لنکا کو امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سیلاب کی اس آفت میں 334 سے زائد افراد ہلاک اور 370 دیگر لاپتہ ہوچکے ہیں۔
سری لنکا میں چینی سفارت خانے نے ہنگامی نقد امداد کے طور پر 100,000 ڈالر کا اعلان کیا ہے جبکہ نیپال نے بھی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کے آپریشنز کی حمایت کے لیے $200,000 دینے کا وعدہ کیا ہے۔
آسٹریلیا نے فوری ردعمل اور بحالی کی کوششوں کے لیے 1 ملین آسٹریلوی ڈالر کا اعلان کر دیا ہے جبکہ بھارت نے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 80 ارکان پر مشتمل ٹیمیں بھیجی ہیں۔
اب تک،جنوبی ایشیائی اس ملک میں مہلک سیلاب میں 334 افراد ہلاک اور 370 لاپتہ ہیں۔
17 نومبر کو شدید موسم کے بعد سے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور وسیع پیمانے پر تباہی سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
گزشتہ بدھ سے اب تک سائیکلون ڈیٹوا ہ نے تقریبا 1.12 ملین افراد کو متاثر کیا ہے
حکام نے 1,275 ریلیف سینٹرز قائم کیے اور 180,499 افراد کو پناہ فراہم کی جو آفت سے بے گھر ہوئے۔
فوج فضائی اور زمینی کارروائیاں کر رہی ہے تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا سکے، جبکہ امدادی ٹیمیں تیزی سے خوراک، پانی، اور طبی سامان پہنچا رہی ہیں۔
ڈیلی مرر کے مطابق، سری لنکن ایئر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر اتوار کو آفات سے بچاؤ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا البتہ عملے کے تمام ارکان کو بچا کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
حکومت نے تمام یونیورسٹیوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں اور وزارت تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیمی مراکز میں سرگرمیاں 8 دسمبر تک روک دی ہیں۔
صدر انورا کمارا دیسانایکے نے ہفتہ کے روز ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔










