دنیا
2 منٹ پڑھنے
نائیجیریا میں کشتی حادثہ 60 افراد ہلاک
نائجیریا کے شمال وسطی صوبے نائیجر میں 100 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے
نائیجیریا میں کشتی حادثہ 60 افراد ہلاک
/ Reuters

نائجیریا کے شمال وسطی صوبے نائیجر میں 100 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ  کشتی منگل کی صبح ملالے ضلع کے ٹنگن سولے سے تعزیتی دورے کے لیے ڈگگا قصبے کی طرف روانہ ہوئی،  مگر بد قسمتی سے  بورگو   کے علاقے میں  واقع  گاؤساوا کے قریب زیر آب درخت سے ٹکرا گئی ۔

بورگوُ  کی مقامی انتظامیہ  کے سربراہ عبداللہی بابا آرا نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے ،دس افراد کی حالت تشویشناک ہے اور بہت سے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پیش آیا۔

شاگومی کے ضلعی سربراہ سعدو انووا محمد نے بتایا کہ وہ کچھ دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچے،کشتی  پر 100 سے زائد افراد سوار تھے، ہم ندی  سے 31لاشیں برآمد کرنے میں کامیاب رہے جبکہ کشتی کو بھی بازیاب کرا لیا گیا ہے ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں  جن میں سے چار کو منگل کے روز اسلامی رسومات کے مطابق سپرد خاک کیا گیا۔

نائجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی  نے کہا ہے کہ مقامی غوطہ خور اور  اہلکار امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی میں  گنجائش سے زیادہ  مسافر سوار تھے   جو کہ  درخت کے تنے سے  ٹکرا  کر الٹ گئی۔

نائجیریا میں خاص طور پر برسات کے موسم میں کشتیوں کے حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں، ،جس کی وجہ حفاظتی اقدامات میں کوتاہی، زیادہ رش اور ناقص جہازوں کا استعمال  ہوتا ہے۔

حالیہ برسوں میں اندرون ملک آبی گزرگاہوں پر اسی طرح کے واقعات میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ، ہم نے ایران کے ڈراؤنز مار گرائے ہیں
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا