ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: اردوعان۔عون ملاقات
انقرہ، لبنان کی سلامتی کی حامی، تمام بین الاقوامی کاروائیوں میں شمولیت پر تیار ہے: صدر اردوعان
ترکیہ: اردوعان۔عون ملاقات
اردوغان نے اسرائیل کے لبنان کے خلاف جارحانہ رویے پر ترکیہ کی مخالفت کو واضح کیا۔ / AA
6 گھنٹے قبل

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے اپنے  لبنانی ہم منصب جوزف عون  کے ساتھ ملاقات میں  دوطرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صدر اردوعان نے  منگل کے روز لبنان کے صدر جوزف عون کے ساتھ ٹیلیفونک ملاقات کی ہے۔ مذاکرات میں انہوں نے  لبنان کے استحکام اور خودمختاری کے  ساتھ ترکیہ کی حمایت پر زور دیا ہے۔

مذاکرات میں صدر اردوعان نے شعبہ تجارت اور سرمایہ کاری میں دونوں ممالک کی اہم صلاحیت کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انقرہ، لبنان کی سلامتی کی حامی، تمام بین الاقوامی کاروائیوں میں شمولیت پر تیار ہے۔ ترکیہ ، لبنان سے بھی ، قبرصی ترکوں کے حقوق و مفادات کا حامی موقف اختیار کرنے کی توقع رکھتا ہے۔

علاقائی صورتِ حال کے حوالے سے صدر اردوعان  نے کہا  ہےکہ ترکیہ، شام میں ایسی مثبت تبدیلیوں کی حمایت جاری رکھے گا جو وسیع تر علاقائی استحکام میں مدد دے سکیں۔

اسرائیل کا جارحانہ رویہ

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے بیان میں مزید کہا گیا  ہےکہ اردوعان نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت  کی بھی پُرزور مخالفت کی ہے۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان نومبر 2024 میں، غزہ جنگ کے دوران،ایک سال سے زائد عرصے سے جاری  سرحد پار حملوں کے بعد جنگ بندی طے پائی تھی۔ ان سرحد پار حملوں میں  4,000 سے زائد افراد ہلاک اور 17,000 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

جنگ بندی کی رُو سے اسرائیلی فوج کو جنوری میں جنوبی لبنان سے مکمل  پسپائی  کرنا تھی لیکن یہ پسپائی  جزوی رہی اور پانچ سرحدی چوکیاں ابھی تک اسرائیلی فوج کے قبضے میں  ہیں۔

دریافت کیجیے