سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے اقدامات پر مذاکرات کا سلسلہ جاری
امریکی خصوصی ایلچی اسٹیون وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر رسمی مشیر جارڈ کشنر نے روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے اقدامات پر بات چیت کے لیے یوکرینی حکام کے ساتھ دو ہفتوں کے اندر اپنی چھٹی ملاقات کی۔
امریکہ اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے اقدامات پر مذاکرات کا سلسلہ جاری
امریکہ، یوکرین 'پائیدار امن' منصوبے پر زور دے رہے ہیں جبکہ سفیروں نے تازہ بات چیت کی [فائل] / Reuters
18 گھنٹے قبل

امریکی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیون وٹکوف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر رسمی مشیر جارڈ کشنر نے روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے اقدامات پر بات چیت کے لیے یوکرینی حکام کے ساتھ دو ہفتوں کے اندر اپنی چھٹی ملاقات کی ہے۔

محکمہ نے ان دو روزہ مذاکرات کو "تعمیری" قرار دیا، جن میں یوکرین کے قومی سلامتی اور دفاع کونسل کے سیکریٹری رستم اُمیرُوف اور چیف آف جنرل اسٹاف اینڈری ہناتوف بھی شامل تھے، اور یہ بات چیت "یوکرین میں ایک پائیدار اور منصفانہ امن کی طرف ایک قابلِ اعتبار راستے کو آگے بڑھانے" پر مرکوز تھی۔

اُمیرُوف نے دوبارہ واضح کیا کہ یوکرین کی ترجیح ایک ایسا معاہدہ حاصل کرنا ہے جو "اس کی آزادی اور خودمختاری کا تحفظ کرے، یوکرینیوں کی سلامتی کو یقینی بنائے، اور خوشحال جمہوری مستقبل کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم کرے۔"

بات چیت میں حالیہ امریکی ملاقاتوں کے نتائج جو روسی حکام کے ساتھ ہوئے اور وہ ممکنہ اقدامات بھی زیرِ بحث آئے جو اس تنازعے کو ختم کرنے کی طرف لے جا سکتے ہیں، جو کہ اب اپنے چوتھے سال کے قریب پہنچ رہا ہے۔

دونوں فریقوں نے طویل مدت کے امن کی حمایت کے لیے درکار روک تھام کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا اور مستقبل کی سیکورٹی بندوبست کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا۔

واشنگٹن اور کیف نے زور دیا کہ حقیقی پیش رفت "اس بات پر منحصر ہے کہ آیا کہ روس بشمول کشیدگی میں کمی اور ہلاکتوں کے خاتمے کے اقدامات، طویل مدتی امن کے لیے سنجیدہ عزم دکھانے کے لیے تیار ہے کہ نہیں ۔"