سیاست
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا ئی پارلیمانی نمائندوں نے صدر کے مارشل لا کے اعلان کو مسترد کر دیا
صدر نے آئین کے لیے خطرہ بننے والی اپوزیشن کو روکنے کے زیرِ مقصد رات گئے ایک غیر متوقع نشریات میں مارشل لاء کا نفاذ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر پارلیمانی نظام کو کٹھائی میں ڈالنےکا الزام لگایا۔
00:00
جنوبی کوریا ئی پارلیمانی نمائندوں  نے صدر کے مارشل لا کے اعلان کو مسترد کر دیا
قانون سازوں کا قومی اسمبلی میں اجلاس، جب کہ جنوبی کوریائی صدر یون سک-یول نے سلطنتی قانون کا اعلان کیا، سیول، جنوبی کوریا، 4 دسمبر 2024 / Reuters
 

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے رات گئے YTN ٹیلی ویژن کی غیر متوقع براہ راست نشر یات  میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ یون نے کہا کہ انہیں یہ سخت قدم اٹھانے پر مجبور کیا گیا اور اسے ملک کے آزاد اور آئینی نظام کے تحفظ کے لیے ضروری قرار دیا۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر پارلیمانی نظام کو کٹھائی میں ڈالنےکا الزام لگایا اور کہا کہ یہ صورتحال ملک کو بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔

اپنی تقریر میں یون نے معاملے کی فوری نوعیت پر زور دیتے ہوئے کہا:
"میں آزادجمہوریہ کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کے خطرے سے بچانے، ہماری قوم کے لوگوں کی آزادی اور خوشحالی کو لوٹنے والے کم ظرف شمالی کوریا نواز ریاست مخالف عناصر کو ختم کرنے اور آزاد آئینی نظام کا دفاع کرنے کے لیے مارشل لاء نافذ کر رہا ہوں۔" تاہم، انہوں نے اس اعلان کے تحت حکومت کے ٹھوس اقدامات کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہ کی۔

یون کے بیانات میں خاص طور پر جنوبی کوریا کی قومی اسمبلی میں اکثریت رکھنے والی اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس ہفتے، پارٹی نے کئی اہم استغاثہ افسران کی برطرفی کے لیے ایک قرارداد پیش کی اور حکومتی بجٹ کی تجویز کو مسترد کر دیا۔ یون کے مطابق، یہ سیاسی اقدامات اس بحران کو جنم دینے میں معاون ثابت ہوئے جس کے باعث مارشل لاء کا نفاذ ضروری ہو گیا۔

 

دریافت کیجیے
آبنائے ہرمز میں جنگ کے ماحولیاتی اثرات نسلوں تک برقرار رہیں گے: پگ
بحرین: ایران نے ایک نجی صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل نئی آبادکاری بستیوں کے ساتھ فلسطینی آبادیوں کو مزید الگ تھلگ کر رہا ہے: پی ایل او
یمن میں فوج بھیجنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا: فیدان
ترکیہ سے باہر پہلی بار منعقد ہونے والا ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے کا سعودی عرب میں انعقاد
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ