سیاست
2 منٹ پڑھنے
انڈونیشیا نے 2 ٹن میتھامفیٹامین اور کوکین سے لدا جہاز ضبط کر لیا
انڈونیشیا نے 426 ملین ڈالر مالیت کی 2 ٹن میتھامفیٹامین اور کوکین سے لدے جہاز کو ضبط کر لیا
انڈونیشیا نے 2 ٹن میتھامفیٹامین اور کوکین سے لدا جہاز ضبط کر لیا
Indonesia uncovers international network in 2.5 tonne drug haul [File] / AFP
16 مئی 2025

انڈونیشیا بحریہ نے رواں  ہفتے سماٹرا کے قریب، تقریباً دو ٹن میتھامفیٹامین اور کوکین سے لدے، ایک جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔منشیات کی مالیت 425 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

انڈونیشیا بحریہ نے کہا ہے کہ جہاز پر موجود ایک تھائی شہری اور چار میانمار کے شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بحریہ کے مطابق یہ واقعہ ریاؤ جزائر کے صوبے کے تنجونگ بلائی کریمون  کےعلاقے میں پیش آیا ہے۔ نیوی  افسران نے  جہاز کو اس وقت روکا جب اس نے اپنی روشنیاں بند کر دیں اور انڈونیشیائی پانیوں سے فرار ہونے کے لیے اپنی رفتار بڑھا دی تھی۔

بحریہ کے ترجمان، آئی میڈ ویرا ہادی ارسنتا وردھانا، نے ایک بیان میں کہا  ہےکہ افسران نے تقریباً 100 پیلے اور سفید تھیلے قبضے میں لیے جن میں7 ٹریلین روپیہ (425.92 ملین ڈالر) مالیت کی 1.2 ٹن کوکین اور 705 کلوگرام میتھامفیٹامین موجود تھی ۔

تھائی  پرچم  بردار جہاز تنجونگ بلائی کریمون میں بحریہ کے اڈے پر لے جایا گیا ہے۔ بیان میں جہاز کے عملے کی قومیت کے علاوہ مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

بحریہ کے افسر فوزی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکام ابھی تک تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ منشیات کہاں سے آئی تھیں اور جہاز کہاں جا رہا تھا۔ یہ ضبطی ملک میں انسدادِ منشیات  کی  بڑی  ترین کارروائیوں میں سے ایک ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق، 2023 میں مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں 190 ٹن میتھامفیٹامین ضبط کی گئی، کیونکہ منظم جرائم کے گروہ کمزور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فائدہ اٹھا کر ،خاص طور پر خلیج تھائی لینڈ ، منشیات کی اسمگلنگ کرتے رہتے ہیں۔

شمال مشرقی میانمار  کے علاقے گولڈن ٹرائی اینگل ، جہاں تھائی لینڈ اور لاؤس کے حصے ملتے ہیں، منشیات کی تیاری کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔ یہ منشیات زیادہ تر ایشیائی جرائم پیشہ گروہوں کے ذریعے جاپان اور نیوزی لینڈ تک پہنچائی جاتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی منشیات ایجنسی کی 2023 کی عالمی رپورٹ کے مطابق، 2022 میں جاوا جزیرے کی میرک بندرگاہ کے پانیوں میں 179 کلوگرام (395 پاؤنڈ) کوکین ضبط کی گئی  تھی، جو اس وقت تک ملک میں سب سے بڑی کوکین ضبطی تھی۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان