جاپان حکومت نے ملک بھر میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ایک مسودہ منصوبہ جاری کر دیا ہے۔
منصوبے کا مقصد AI کے استعمال کو ابتدا میں آبادی کے 50 فیصد تک بڑھانا اور بالآخر 80 فیصد تک پہنچانا ہے۔
جیجی پریس کے مطابق جمعہ کو پیش کیا گیا یہ مسّودہ بِل جاپان کی اپنی AI ٹیکنالوجیوں کی ترقی کی خاطر، AI کے استعمال میں اضافے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
منصوبے کا ایک اور مقصد تحقیق و ترقی کی حمایت کے لیے نجی شعبے سے تقریباً 1 کھرب ین (تقریباً 6.4 ارب ڈالر) سرمایہ کاری حاصل کرنا ہے۔
حکومت ، سال کے آخر تک، کابینہ اجلاس میں اس پروگرام کی منظوری دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس وقت جاپان میں AI کے استعمال کی شرح امریکہ اور چین کے مقابلے میں پیچھے ہے۔ امریکہ اور چین میں جنریٹو AI کے استعمال کی شرح بالترتیب 68.8 فیصد اور 81.2 فیصد ہے جبکہ جاپان میں یہ شرح صرف 26.7 فیصد ہے۔
مسودے میں زور دیا گیا ہے کہ AI کو معاشرے کے ہر شعبے کے ساتھ مربوط کیا جانا چاہیے۔ یہ کام مستقبل میں ملکی ترقی کے لئے "فکری بنیاد کے حوالے سے بھی اور اطلاقی پلیٹ فورم کے حوالے سے بھی ایک اہم سماجی بنیادی ڈھانچے کی حیثیت رکھتا ہے۔






