دنیا
2 منٹ پڑھنے
جاپان: ہم، چین کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہیں
ہمارا ملک چین کے ساتھ مکالمے کے مختلف مواقع سے استفادے پر تیار ہے۔ ہم نے کبھی بات چیت کا دروازہ بند نہیں کیا: وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی
جاپان: ہم، چین کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہیں
"ہمارا ملک چین کے ساتھ بات چیت کے مختلف مواقع کا خیرمقدم کرتا ہے،" تاکائیچی کا کہنا ہے۔ / Reuters

جاپان کی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی نے، تائیوان کے بارے میں اپنے بیانات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باوجود ،چین کے ساتھ مذاکرات کی اپیل کو دہرایا ہے۔

پیر کو نئے سال کی  پہلی پریس کانفرنس میں حکومتی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے تاکائیچی نے کہا ہے کہ دونوں قوموں کے درمیان اندیشوں اور چیلنجوں سے نبٹنے کے لئے بات چیت بہت ضروری ہے۔

کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارا ملک چین کے ساتھ مکالمے کے مختلف مواقع سے استفادے پر تیار ہے۔ ہم نے کبھی بات چیت کا دروازہ بند نہیں کیا" ۔

یہ بیانات چین سفارت خانے کے، ہفتے کو جاری کردہ اور  جاپان کے بعض علاقوں میں عوامی سلامتی کے حالات  میں خرابی اور اپنے شہریوں کو زمانہ قریب  میں جاپان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت  پر مبنی، نوٹس کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔

چین سفارت خانے کے تازہ بیان کے بارے میں جاپانی حکام کی جانب سے فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ  سال 7 نومبر کو جاری کردہ بیان میں تاکائیچی نے کہا تھا کہ" تائیوان پر چینی حملہ قانونی طور پر 'علاقائی سلامتی کو' خطرے میں ڈالنے والی صورتِ حال شمار ہو سکتا  اور جاپان کو اجتماعی حقِّ خودِ حفاظتی کے استعمال کا جواز دے سکتا ہے"۔

تاکائیچی  کے ان بیانات پر بیجنگ کی جانب سے سخت ردِ عمل  کا اظہار کیا گیا تھا۔ چین نے اپنے شہریوں کو جاپان کے سفرسے  پرہیز کا مشورہ دیا اور سمندری غذا ئی اجناس کی درآمدات پر پابندی سمیت دیگر تدبیری  اقدامات کیے تھے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"