دنیا
2 منٹ پڑھنے
مغرب صمود فلوٹیلا پر 3 ڈرونز پرواز کرتے دیکھے گئے
گلوبل صمود فلوٹیلا کے مغرب بیڑے کے ترجمان وائل ناور نے گزشتہ  روز فیس بک پر کہا کہ "تین ڈرون ہمارے اوپر اڑ رہے ہیں اور ان میں سے ایک بہت قریب آ گیا ہے
مغرب صمود فلوٹیلا پر 3 ڈرونز پرواز کرتے دیکھے گئے
/ Reuters Archive
22 ستمبر 2025

 مغرب صمود  فلوٹیلا نے بحیرہ روم میں اس کی ایک کشتی کے اوپر نامعلوم اصل کے تین ڈرونز کی اطلاع دی ہے۔

گلوبل صمود فلوٹیلا کے مغرب بیڑے کے ترجمان وائل ناور نے گزشتہ  روز فیس بک پر کہا کہ "تین ڈرون ہمارے اوپر اڑ رہے ہیں اور ان میں سے ایک بہت قریب آ گیا ہے۔"

ناور نے کہا کہ دوسرا ڈرون دیر یاسین کشتی کے اوپر دیکھا گیا ، جو تیونس کے بحری جہازوں میں سے ایک ہے ، جس نے ہفتے کے روز اسی طرح کی ڈرون سرگرمی کی اطلاع دی ہے۔

مغرب کا بیڑا تقریبا 50 بحری جہازوں پر مشتمل گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ ہے ، جس میں شمالی افریقہ سے 23  جبکہ دیگر پر   یورپ ، لاطینی امریکہ ، امریکہ ، پاکستان ، بھارت اور ملائیشیا سے   رضاکارشامل ہیں۔

غزہ تک پہنچنے کے لیے یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی کوشش ہے، جہاں 24 لاکھ فلسطینی 18 سال سے جاری اسرائیلی ناکہ بندی اور نسل کشی کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔

اس سے قبل اسرائیل غزہ جانے والے بحری جہازوں کو روک چکا ہے، جہازوں کو ضبط کر چکا ہے اور جہاز میں سوار افراد کو ملک بدر کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے حال ہی میں یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، جہاں اکتوبر 2023 سے اب تک 65,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان