7 گھنٹے قبل
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکہ کے ساتھ بات چیت کا راستہ کھلا رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
صدر اردوعان نے صدر مادورو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں امریکہ کے ساتھ مواصلاتی روابط کو کھلا رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے مطابق مذاکرات میں دونوں صدور نے دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
صدر اردوعان نے امریکہ اور وینزویلا کے درمیان مذاکرات کے دوام کی ضرورت پر زور دیا اور موجودہ کشیدگی میں کمی کی امید ظاہر کی ہے۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت پر کی گئی ہے کہ جب امریکہ نے وینزویلا کے ساحل پر منشیات کی اسمگلنگ کے دعوے سے بحری جہازوں پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔












