دنیا
1 منٹ پڑھنے
امریکہ:فلائٹ آپریشن کا بدترین دن، 10,000 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار
امریکی  فضائی کمپنیوں  کی  2،700 سے زیادہ پروازیں منسوخ اور 10،000 سے زیادہ  تاخیر کا شکار  ہوئی ہیں
امریکہ:فلائٹ آپریشن کا بدترین دن، 10,000 سے زیادہ پروازیں تاخیر  کا شکار
امریکہ / Reuters
10 نومبر 2025

امریکی  فضائی کمپنیوں  کی  2،700 سے زیادہ پروازیں منسوخ اور 10،000 سے زیادہ  تاخیر کا شکار  ہوئی ہیں ۔

بڑی ایئر لائنز  ،ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی بڑھتی ہوئی غیر حاضریوں کے  باعث  ہزاروں  پروازیں تاخیر  یا منسوخی کا شکار  ہوئی ہیں۔

ڈیلٹا ایئر لائنز خاص طور پر شدید متاثر ہوئی ، جس نے اتوار کے روز اپنی 52 فیصد   پروازوں کو منسوخ یا  موخر کیا۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قانون سازوں نے40 رس سے جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا معاہدہ بہت قریب ہے۔

امریکی سینیٹ نے اتوار کی شام قلیل مدتی فنڈنگ بل پر ووٹنگ کے لیے  اجلاس طلب کیا اور  اگر منظوری مل جاتی ہے تو   اسےٹرمپ کے دستخط کے لئے وائٹ ہاؤس بھیجنے سے پہلے ایوان نمائندگان  کو    روانہ کیا جائے  گا جس سے حکومتی  امور بحال  ہونے کی راہ ہموار ہوگی۔