سیاست
2 منٹ پڑھنے
پاکستان کی بدلہ کارروائی کا 'بہت سخت جواب' دیا جائے گا: جے شنکر
پاکستان نے دو دن کے اندر اندر بھارتی مہلک میزائل اور ڈرون حملوں کا انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا ہے
پاکستان کی بدلہ کارروائی کا 'بہت سخت جواب' دیا جائے گا: جے شنکر
Jaishankar’s statement comes as New Delhi launched a barrage of attack drones at various Pakistani cities. / Photo: Reuters / Reuters
8 مئی 2025

بھارت نے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں  کہا  ہےکہ "اگر پاکستان نے کوئی بھی فوجی کارروائی کی تو اس کا 'بہت، بہت سخت جواب' دیا جائے گا"۔

بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا ہے کہ "ہمارا جواب ہدف پر مبنی اور نپا تلا تھا۔ ہمارا مقصد صورتحال کو بڑھانا نہیں ہے لیکن اگر ہم پر فوجی حملے کیے گئے تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ اس کا بہت سخت جواب دیا جائے گا۔"

جے شنکر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب نئی دہلی نے پاکستانی شہروں پر حملہ کرنے کے لیے ڈرونوں کا استعمال کیا ہے۔ پاکستانی فوج نے کہا  ہےکہ اس نے بھارت کے اسرائیل ساختہ  کم از کم 25 ڈرون مار گرائے ہیں ۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بدھ کی صبح بھارت کی جانب سے مہلک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ جس کے بعد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر کئی دنوں سے جاری فائرنگ آرٹلری گولہ باری میں تبدیل ہو گئی ہے۔

بدھ کے حملوں  کے بعد دونوں جانب سے کم از کم 45 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

جے شنکر نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جو پاکستان کے دورے کے چند دن بعد نئی دہلی پہنچے ہیں، کیونکہ تہران جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک کے درمیان ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔

عراقچی نے بھارت پہنچنے پر اپنے بیان میں کہا  ہےکہ "یہ فطری بات ہے کہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں۔"

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں فریق خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔"

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان