دنیا
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے،بورڈ آف پیس بنانے کا فیصلہ
ٹرمپ نے بتایا کہ وہ یورپ کے خلاف محصولات ختم کر تے ہوئے ڈنمارک سے گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے فوجی کارروائی کے امکانات کو رد کر رہے ہیں جس سے اجلاس میں پیدا ہونے والے بحران کو جزوی طور پر کم کرنے میں مدد ملی
ٹرمپ دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے،بورڈ آف پیس بنانے کا فیصلہ
ٹرمپ / AP
22 جنوری 2026

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  آج ڈاوس میں اپنے نئے "بورڈ آف پیس" کا افتتاح کرتے ہوئے یوکرین کے رہنما سے ملاقات کریں گے ۔

 یہ اقدام اُن کے اس دعوے کو مضبوط کرنے کی کوشش ہے کہ وہ  مصالحت کو ترجیح دیتے ہیں۔

بدھ کو اچانک اعلان کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ وہ یورپ کے خلاف محصولات ختم کر تے ہوئے ڈنمارک سے گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے فوجی کارروائی کے امکانات کو رد کر رہے ہیں جس سے اجلاس میں پیدا ہونے والے بحران کو جزوی طور پر کم کرنے میں مدد ملی۔

 ڈاوس میں اپنے دوسرے دن ٹرمپ "بورڈ آف پیس" کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے، اور اس تنظیم کے چارٹر پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد کریں گے۔

اس نوزائیدہ بورڈ کی مستقل رکنیت کے لیے ایک ارب ڈالر کی فیس مقرر  کی  گئی ہے اور ٹرمپ نے روس کے صدر  ولادیمیر پوتن، اسرائیل کے  وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اور ہنگری کے  وزیر اعظم وِکٹر اوربان سمیت کئی رہنماؤں کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔

ٹرمپ نے بدھ کو مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران کہا کہ میرے خیال میں یہ اب تک کا سب سے عظیم بورڈ ہے ۔

ایک سینئر ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک تقریباً 50  شرکا٫ میں سے 35 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پوتن نے شامل ہونے کی منظوری دے دی ہے  حالانکہ کریملن نے تاحال کہا ہے کہ وہ دعوت نامے کا مطالعہ کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ بورڈ آف پیس  کے بعد یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے بات کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین اگر امن معاہدہ نہیں کریں گے تو وہ بیوقوف ہوں گے۔

امریکی رہنما کے خصوصی ایلچی  اسٹیو وٹکوف  ڈاوس سے ماسکو جائیں گے جہاں وہ ٹرمپ کے داماد جارڈ کشنر کے ساتھ جمعرات کو پوتن سے مذاکرات کریں گے۔

دوسری طرف زیلنسکی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ٹرمپ کی گرینلینڈ پر قبضے کی کوشش روس کے حملے سے توجہ ہٹا سکتی ہے۔

البتہ ٹرمپ نے گزشتہ شب نیٹو چیف مارک روٹے سے ملاقات کے بعد کہا کہ  انہوں نے ایک مستقبل کے معاہدے کا فریم ورک طے کیا ہے،  اس لیے وہ یکم فروری  سے یورپی اتحادیوں پر نافذ ہونے والے محصولات معاف کریں گے۔

روٹے نے ڈاوس میں کہا کہ ملاقات بہت اچھی رہی لیکن گرین لینڈ کے معاملے میں اب بھی بہت کام باقی ہے"۔

ٹرمپ زور دیتے ہیں کہ قدرتی وسائل سے مالا مال آرکٹک جزیرہ امریکی اور نیٹو کی سکیورٹی کے لیے روس اور چین کے خلاف اہم ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان
ترکیہ عالمی نظام کی بدلتی ہوئی شکل میں ایک مرکزی طاقت کے طور پر ابھرے گا: صدر ایردوان
امریکہ: امیگریشن چھاپوں میں اضافہ
آسٹریلیا: مسلح حملہ، تین افراد ہلاک ایک زخمی
امریکہ، ونیزویلا کے بعد کیوبا پر نظریں گاڑے ہوئے ہے
"شامی الاکتان جیل"متعدد خاندانوں کےلیے امید کی کرن بن گئی
"عوام محتاط رہیں"امریکہ میں شدید سردی کا طوفان آنے والا ہے:ماہرین موسمیات
ترکیہ اور سات دیگر ممالک  نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
ٹرمپ دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے،بورڈ آف پیس بنانے کا فیصلہ
امریکہ نے داعش کے قیدیوں کو شام سےعراق منتقل کرنا شروع کر دیا
غزہ کے لیے امن و امان کے  تمام منصوبوں کو اہم سمجھتے ہے: ایردوان
چین: ہم، اقوام متحدہ کے مرکز والے، بین الاقوامی نظام کا دفاع کریں گے
"اقدام بغاوت"جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو 23 سال قیدکی سزا
ایران: اگر امریکہ  نے دوبارہ حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے
شام: YPG کا ڈرون حملہ،7 شہری ہلاک