صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ 2026 سفارت کاری کے لحاظ سے ہمارے لیے ایک اہم موڑ ہوگا۔
ایردوان نے ترک پارلیمان میں اس بات کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ترک معیشت 21 سہ ماہیوں سے بلا تعطل ترقی کر رہی ہے، ترکیہ کے شعبہ سیاحت کی آمدنی 50 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کی افریقہ کے ساتھ تجارت 5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 37 ارب ڈالر ہو گئی جبکہ ترک کمپنیوں نے افریقہ میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکش ایئرلائنز کا افریقہ کے لیے سب سے بڑا فلائٹ نیٹ ورک ہے۔
ترک صدر نے دفاعی صنعتی میدان میں ترکیہ کی پیش رفت پر بھی غور کیا۔
ایردوان نے کہا کہ قزل ایلما پہلا مسلح ڈرون طیارہ ہے جو اپنے فضائی ہدف کو اس کی بصری حد سے باہر نشانہ بنا سکتا ہے۔
صدر ایردوان نے 2026 کو سفارت کاری کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا۔
ترکیہ اگلے سال COP31، نیٹو سمٹ اور ترک ریاستوں کی تنظیم کے 13 ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔











