اسرائیلی فوج غزہ شہر کے جنوب مشرق میں زیتون کے محلے میں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار اور جنوبی شہر خان یونس پر شدید فضائی حملے کر رہی ہیں۔
نئی ایجنسی وفا کے مطابق، قابض فوج زیتون کے نواحی علاقے میں گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اس کی فوجی گاڑیاں شہر کے مشرق میں بھاری فائرنگ کر رہی ہیں اور شہر کے مغربی حصے میں مختلف قسم کے ڈرون بھی نظر آ رہے ہیں۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس کے شمالی اور مشرقی علاقوں پر بھی شدید فضائی حملے کیے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج کے توپ خانے نے شہر کے شمال مشرق میں واقع علاقے پر متعدد گولے داغے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر آپریشن اسرائیلی افواج کے زیر قبضہ علاقے میں واقع "یلو لائن " سے آگے ہوتا ہے۔
"یلو لائن" سے مراد وہ علاقہ ہے جس سے اسرائیلی افواج نے 10 اکتوبر کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے تحت دستبرداری اختیار کی ہے۔ یہ ایک غیر طبعی تقسیم ہے جو غزہ سے گزرتی ہے ، جس سے فلسطینی علاقے کو نصف میں تقسیم کیا جاتا ہے۔















