نیا شام
2 منٹ پڑھنے
شام میں دہشت گردوں کے حملے میں دو شامی فوجی ہلاک
یہ حملہ شمالی شام میں ہونے والے سلسلہ وار حملوں میں تازہ ترین ہے، جن کے بارے میں دمشق کا کہنا ہے کہ یہ شہری اور فوجی اہداف کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔
شام میں دہشت گردوں کے حملے میں دو شامی فوجی ہلاک
Two Syrian soldiers killed in an SDF attack in Aleppo’s countryside, Syria’s Defence Ministry says. [File] / AP

شامی عرب نیوز ایجنسی صناء کے مطابق دو شامی فوجی شمالی حلب کے دیئر حافر علاقے میں ایس ڈی ایف دہشت گرد گروپ کے حملے میں ہلاک ہو گئے ۔

شامی وزارت دفاع کے میڈیا اور مواصلات کے شعبے نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں ایس ڈی ایف نے مشرقی حلب کے دیہات اور قصبوں کو گولوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں اور شہریوں دونوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔

ایس ڈی ایف بنیادی طور پر وائی پی جی دہشت گرد گروپ پر مشتمل ہے،  اور  پی کے کے کی شام میں شاخ  ہے، اسے  ترکیہ، امریکہ اور یورپی یونین دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔

یہ حملہ شمالی شام میں ہونے والے سلسلہ وار حملوں میں تازہ ترین ہے، جن کے بارے میں دمشق کا کہنا ہے کہ یہ شہری اور فوجی اہداف کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔

یہ کشیدگی ایسے وقت میں دوبارہ بڑھ رہی ہے جب شام سیاسی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔ بشار الاسد، جو تقریباً 25 سال اقتدار میں رہنے کے بعد 2024 کے آخر میں روس فرار ہو گئے تھے، کے جانے کے بعد یہ تبدیلی ہو رہی ہے۔

10 مارچ کو شامی صدارت نے ایس ڈی ایف کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کے معاہدے کا اعلان کیا۔

بیان میں شام کی علاقائی سالمیت پر زور دیا گیا اور علیحدگی پسند ایجنڈوں کو مسترد کیا گیا، حالانکہ دیئر حافر جیسے حملے ملک کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو متاثر کر رہے ہیں۔

وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی افواج ایس ڈی ایف کی کارروائیوں کا "سختی سے جواب" دے رہی ہیں اور خبردار کیا کہ مزید جارحیت خطے میں استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی۔

وزارت نے بین الاقوامی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ پی کے کے سے منسلک گروپوں کو حمایت فراہم نہ کریں۔

وزارت نے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا اور ایس ڈی ایف پر الزام لگایا کہ وہ "نازک سیکورٹی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر اپنا علیحدگی پسند ایجنڈا مسلط کر رہا ہے۔"

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے