آسٹریلیا کے صوبہ 'نیو ساؤتھ ویلز' میں مسلح حملے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق 'لیک کارگیلیگو' قصبے میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملنے کے بعد سےتفتیش جاری ہے ۔
پولیس کے مطابق تقریباً 1,500نفوس والے 'لیک کارگیلیگو' قصبے سے فائرنگ کی اطلاع کے بعد ایمبولینسوں کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 عورتیں اور ایک مرد شامل ہے۔ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اے بی سی نیوز کے مطابق حملہ آور فرار ہو گیا ہے۔ پولیس، حملے کے سبب کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور باہر کے لوگوں کو علاقے میں داخلے سے پرہیز کرنے کی تلقین کی ہے۔ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔













