غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
مصر اور قطر نےحماس کو جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی
مصری میڈیا رپورٹس کے مطابق، مصر اور قطر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کی کوشش میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حماس کو جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے
مصر اور قطر  نےحماس کو جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی
حماس / AA

مصری میڈیا رپورٹس کے مطابق، مصر اور قطر نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کی کوشش میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حماس کو جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔

مصر کے ایک نیوز چینل نے ایک نامعلوم مصری سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ثالثوں نے جاری بات چیت کے دوران امریکی تجویز فلسطینی گروپ کے حوالے کی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ حماس نے کہا کہ وہ "اس تجویز کا مثبت اور معروضی جائزہ لے رہی ہے۔"

اس سے قبل پیر کے روز ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو کے ساتھ واشنگٹن میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے کے اہم نکات کا خاکہ پیش کیا۔

اس تجویز میں غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور حماس کو ختم کرنا شامل ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد "جنگ کے خاتمے اور اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے لیے امن کو یقینی بنانے کا راستہ فراہم کرنا ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ اس پر عمل درآمد کے لیے علاقائی شراکت دار ضروری ہیں۔

نیتن یاہو نے اس فریم ورک کی حمایت ضرور  کی البتہ  انہوں نے اسرائیل کے اگلے اقدامات کی وضاحت نہیں کی۔

مصر اور قطر نے جنگ کے دوران کلیدی ثالث کے طور پر کام کیا ہے ، جو اکثر حماس اور اسرائیل کے مابین بالواسطہ مذاکرات میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔

دونوں ممالک نے اس سے قبل عارضی جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کے وقفے میں ثالثی میں مدد کی ہے۔

حماس نے ابھی تک اس منصوبے کا باضابطہ جواب جاری نہیں کیا ہے۔

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی اداروں نے غزہ میں تباہ کن انسانی صورتحال کے بارے میں بارہا متنبہ کیا ہے ، اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی جنگ بندی میں بلا روک ٹوک امداد کی فراہمی اور تعمیر نو میں مدد شامل ہونی چاہئے۔

 

دریافت کیجیے
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ