غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اٹلی کے بعد اسپین نے بھی غزہ فلوٹیلا کی مدد کےلیے بحری جہاز روانہ کر دیا۔
اسرائیل وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں دوبارہ واضح کیا ہے کہ فلوٹیلا کو غزہ پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اٹلی کے بعد اسپین نے بھی غزہ فلوٹیلا کی مدد کےلیے بحری جہاز روانہ کر دیا۔
سانچز: بحریہ کے ایک آپریشنل جہاز کی کارتاگینا سے کل روانگی ہوگی، اگر بحری بیڑے کی مدد اور کسی بھی ممکنہ بچاؤ کی کارروائی کی ضرورت ہو۔ / AP

اسپین اور اٹلی نے "عالمی صمود فلوٹیلا" کی حمایت میں بحری جہاز بھیجنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر عائد محاصرے کو توڑنے اور علاقے میں انسانی امداد پہنچانے کے مقصد سے بنائے گئے ’’عالمی صمود فلوٹیلا‘‘ پر حملے جاری ہیں۔

اس دوران اسپین اور اٹلی نے فلوٹیلا کی حمایت کے لیے علاقے کی طرف ایک ایک بحری جنگی جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

یونان کے قریب فلوٹیلا کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنانے کے بعد اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے اعلان کیا تھا کہ اسپین غزہ جانے والے امدادی بیڑے کی حمایت کے لیے ایک جنگی جہاز روانہ کرے گا۔

اٹلی نے بھی اطلاع دی ہے کہ وہ غزہ کی طرف جانے والے فلوٹیلا کی حمایت کے لیے ایک بحری فریگیٹ بھیج رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ جہاز ممکنہ ریسکیو آپریشنز کے لیے علاقے کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں دوبارہ واضح کیا ہے کہ فلوٹیلا کو غزہ پہنچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فلوٹیلا پر اس سے قبل تیونس سے روانہ ہونے کی تیاری کے دوران 9 اور 10 ستمبر کو اور پھر گزشتہ رات تین مرتبہ ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

غزہ میں نہایت اہم انسانی امداد پہنچانے کے مقصد کے ساتھ روانہ ہونے والے ’’عالمی صمود فلوٹیلا‘‘ کی حمایت پچاس کے قریب ممالک کے سینکڑوں کارکن کر رہے ہیں۔

غزہ میں اسرائیل پر بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ اسی محاصرے کو توڑنے کے مقصد سے اب تک منظم کیے گئے سب سے بڑے بحری قافلے’’عالمی صمود فلوٹیلا‘‘ کے ساتھ غزہ جانے والے 500 سے زائد کارکنوں میں انسانی امداد کے کارکن، سیاستدان، ڈاکٹر، صحافی، فنکار، مذہبی رہنما اور وکلاء بھی شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے