ایشیا
2 منٹ پڑھنے
غنڈہ گردی اور دھونس کی سیاست بند ہونی چاہیئے:چین
چین کے صدر نے یکطرفہ اور دھونس آمیز اقدامات پر تنقید کی ہے اوردنیا کے اہم  ممالک کو بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنے کی ترغیب دی ہے
غنڈہ گردی اور دھونس کی سیاست بند ہونی چاہیئے:چین
چین / Reuters
5 جنوری 2026

چین کے صدر نے یکطرفہ اور دھونس آمیز اقدامات پر تنقید کی ہے اوردنیا کے اہم  ممالک کو بین الاقوامی قانون کی پابندی کرنے کی ترغیب دی ہے۔

شی جن پنگ نے کہا کہ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ دوسرے ممالک کی عوام کے منتخب کردہ ترقیاتی راستوں کا احترام کریں، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پابندی کریں۔

ژن ہوا نیوز نے رپورٹ کیا کہ انہوں نے یہ بات دارالحکومت بیجنگ میں آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن سے ملاقات کے دوران کہی۔

چینی رہنما کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب امریکہ نے  وینزویلا  میں صدر مادورو اور خاتون اول کو گرفتار کر تے ہوئے نیو یارک لے جایا گیا۔

شی نے کہا کہ ایک ایسی دنیا میں جو تبدیلیوں اور افراتفری سے گھری ہوئی ہے، یکطرفہ اور غنڈہ گردی کے اقدامات بین الاقوامی نظام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔"

امریکہ نے ہفتہ کے روز کاراکاس کے خلاف ایک "بڑے پیمانے پر" آپریشن شروع کیا، جس میں صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورز کو گرفتار کیا گیا جو نیو یارک کی عدالت میں فوجداری مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ میں موجود ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے وینزویلا کے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی کاروائی  میں تقریبا 80 افراد ہلاک ہوئے۔

مادورو اور فلورز کو بروکلین کے میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

 انہیں امریکی وفاقی الزامات کا سامنا ہے جو منشیات کی اسمگلنگ اور دہشت گرد تنظیموں کے طور پر نامزد گروہوں کے ساتھ مبینہ تعاون سے منسلک ہیں۔

مادورو نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

دریافت کیجیے
اقوام متحدہ کی ایران میں مظاہروں کے دوران طاقت کا بےجا استعمال نہ کرنے کی اپیل
ایران: احتجاجی مظاہرے، 100 سے زیادہ سکیورٹی اہکار ہلاک
ایران: حملہ ہوا تو ہم جوابی کاروائی تک محدود نہیں رہیں گے
امریکہ کی ایران کے خلاف کاروائی کا امکان، اسرائیل چوکنا ہو گیا
بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتےہیں:بنگلہ دیش
دہشتگرد تنظیم YPG نے  حلب کا پانی بند کردیا
جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی،اسرائیلی فوج نےمزید 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
ٹرمپ نےفوج کو گرین لینڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا حکم  دے دیا
اسرائیل نے سیز فائر کے باوجود غزہ میں نئے فضائی حملے شروع کر دیے
یوکرین: روس کے بحیرہ اسود میں دو کارگو جہازوں پر حملے میں عملے کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا ہے
فرانس اور برطانیہ طوفان گورتی کی زد میں، لاکھوں افراد بجلی کی سہولت سے محروم
ترکیہ: یونان میں ترک اقلیت کے اسکول پر حملے کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ
چین: اسرائیل تناو میں اضافہ کرنے سے پرہیز کرے
شام: دہشت گرد تنظیم وائے پی جی کو حلب سے انخلاء کرنے کی مہلت پوری ہو گئی ہے
یوکرینی حملے سے روس کے بیلگورود علاقے کی بجلی اور ہیٹنگ بند