ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ کا شام میں فائر بندی اور مکمل انضمام معاہدے کا خیر مقدم
یہ پیش رفت اتفاقیہ نہیں بلکہ صدر کی جانب سے برسوں کے دوران بارہا زیر لب لائی گئی اصولی باتوں اور انتباہات کی عکاس ہے، برہان الدین دُوران
ترکیہ کا شام میں فائر بندی اور مکمل انضمام معاہدے کا خیر مقدم
دوران نے کہا کہ شام میں دیرپا استحکام کا انحصار تمام نسلی اور فرقہ وارانہ گروہوں کے حقوق کو مساوی شہریت کی بنیاد پر ضمانت دینے پر ہے۔ / AA

ترک محکمہ  مواصلات کے  سربراہ برہان الدین دُوران نے شام میں جنگ بندی اور مکمل انضمام معاہدے کو صدر رجب طیب ایردوان کا طویل عرصے سے ہدف ہونے والے 'دہشت گردی سے پاک خطہ' کے قیام کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔

دوران نے ترکیہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم NSosyal پر ایک پوسٹ میں  لکھا ہے کہ "معاہدے کی شرائط کے نفاذ پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی" یہ پیش رفت اتفاقیہ نہیں بلکہ صدر کی جانب سے برسوں کے دوران بارہا زیر لب لائی گئی اصولی باتوں اور انتباہات کی عکاس ہے۔

دُوران نے کہا کہ شام میں دیرپا استحکام ان تمام نسلی اور فرقہ وارانہ گروپوں کے حقوق کو مساوی شہریت کی بنیاد پر یقینی بنانے پر منحصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "ایک ایسا شام جو اپنی علاقائی سالمیت برقرار رکھے اور دہشت گرد تنظیموں سے پاک ہو، خطے میں امن کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے" لہذا اس حوالے سے حکومتِ شام کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور کوششیں اہم ہیں۔

دوران نے  بتایا  کہ ترکیہ میدانِ عمل میں اور مذاکراتی میز دونوں جگہوں پر ایک مضبوط فریق ہے،  دہشت گرد گروہوں کے خلاف آپریشنز ترکیہ کی سرحدوں کے ساتھ ایک محفوظ زون قائم کرنے میں مدد دے رہے ہیں، جب کہ سفارتی کوششیں شام کے مستقبل کو تشکیل دینے والے سلسلے  کی معاونت کر رہی ہیں۔

سربراہ مواصلات نے مزید کہا کہ "شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری ترکیہ کے لیے ناگزیر ہیں" انقرہ اپنے ہمسائے کی سلامتی کو اپنی سلامتی سے الگ تصور نہیں کرتا اور امن کو ایک اصول اور استحکام کو ہدف سمجھتا ہے۔

دریافت کیجیے
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
نیٹو کے اندر ترکیہ کا کردار مزید اہم ہو جائے گا: جنرل اونو
وزیر فیدان: "ہم CAATSA پابندیوں کے حوالے سے ضروری اقدامات کر رہے ہیں"
نائب صدر یلماز  کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
نیٹو کو ترکیہ کی ضرورت ہے، بیلجئین وزیر دفاع
ترک خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا دورہ شمالی عراق،اہم ملاقاتیں
نیٹو میں ترکیہ کا بڑھتاہوا کردار
ترکیہ:قالن۔راشد ملاقات
ترکیہ کی طرف سے، کراچی میں دہشت گردانہ حملے کی، شدید مذّمت
نیٹو پارلیمانی وفد کا انقرہ سمٹ سے قبل  انقرہ میں ترک ڈراونز بنانے والی بڑی فرم کا دورہ
ترکیہ نیٹو اور علاقائی سلامتی کے لیے حیاتی اہمیت کا حامل ہے:یورپی یونین
نیٹو انقرہ اجلاس 'تجربات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک مضبوط ترین پلیٹ فارم' ہوگا، صدر ایردوان
ترکیہ: اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ عالمی امن کی ضمانت ہے
1915 کے واقعات کے بہانے اسرائیل اپنے جرائم چھپارہا ہے:ترکیہ
ترکیہ کا سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ تعزیت
ترکیہ  نے اپنے آخری گروپ میچ میں امریکہ کو 3-2 سے شکست دے دی