ایشیا
2 منٹ پڑھنے
چین کا تجارتی اضافہ 1 ٹریلین ڈالر سے بڑھ گیا
تجزیہ کاروں کے مطابق، ریکارڈ سرپلس اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ چین نے برآمدات کو دیگر بڑے بازاروں کی طرف موڑ دیا ہےجبکہ،  ملکی افراط زر کی کمی نے بیرون ملک فروخت کی حمایت میں قیمتوں کی مسابقت میں اضافہ کیا ہے
چین کا تجارتی اضافہ 1 ٹریلین ڈالر سے بڑھ  گیا
چین / AP
8 دسمبر 2025

 کسٹمز  ڈیٹاکے مطابق ،چین کا سالانہ تجارتی سرپلس پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا ہےجس کی وجہ برآمدات میں تیز ی تھی ۔

نومبر کی  برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا جو اکتوبر کی پیش گوئیوں کے بر عکس زیادہ رہا ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ریکارڈ سرپلس اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ چین نے برآمدات کو دیگر بڑے بازاروں کی طرف موڑ دیا ہےجبکہ،  ملکی افراط زر کی کمی نے بیرون ملک فروخت کی حمایت میں قیمتوں کی مسابقت میں اضافہ کیا ہے۔

کیپیٹل اکنامکس کے زچن ہوانگ نے لکھا ہے کہ امریکہ کو برآمدات میں کمزوری کو دیگر   منڈیوں کو بھیجی جانے والی ترسیل سے پورا کیا گیا ہےجبکہ اگلے سال سرپلس مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

 یہ سنگ میل اس وقت سامنے  آیا جب صدر شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر میں جنوبی کوریا میں ایک اجلاس کے دوران اپنے بڑھتے ہوئے تجارتی تنازعے کو روکنے پر اتفاق کیا تھا جن میں ٹیرف اور برآمدی کنٹرولز میں کمی شامل ہے۔

چین کا بڑھتا ہوا تجارتی عدم توازن بھی  بیرون ملک  نئی مایوسی کو جنم دے رہا ہے، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سرکاری دورے کے دوران خبردار کیا کہ اگر بیجنگ یورپ کے ساتھ اپنے بڑھتے ہوئے سرپلس کو محدود نہ کرے تو یورپی یونین محصولات عائد کر سکتی ہے۔

چینی رہنما، جو اس سال پانچ فیصد ترقی کا ہدف رکھتے ہیں، توقع ہے کہ وہ اس ہفتے ایک اہم پالیسی اجلاس میں اقتصادی ترجیحات پر بات کریں گے

دریافت کیجیے