دنیا
1 منٹ پڑھنے
کینیڈا کی طرف سے ٹیکنالوجی ٹیکس منسوخ کرنے کے بعد امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر رہے ہیں کیونکہ کینیڈا نے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کے اپنے منصوبے کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا،
کینیڈا کی طرف سے ٹیکنالوجی ٹیکس منسوخ کرنے کے بعد امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع
US President Donald Trump and Canada's Prime Minister Mark Carney talk during a family photo at the G7 Summit in Kananaskis, Canada, June 16, 2025. / Reuters

کینیڈین   وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں، کیونکہ کینیڈا نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس  عائد کرنے  کا منصوبہ واپس لے لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کہا تھا کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر رہے ہیں کیونکہ کینیڈا نے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس لگانے کے اپنے منصوبے کو جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا، جسے انہوں نے " امریکہ پر ایک براہِ راست اور واضح حملہ" قرار دیا۔

کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ "ایک تجارتی معاہدے کی توقع کے ساتھ" کینیڈا ڈیجیٹل سروسز ٹیکس کو کالعدم قرار دے دے  گا۔

کارنی کے دفتر  کے مطابق  کارنی اور ٹرمپ نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹرمپ نے گزشتہ جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر اپنی  پوسٹ میں کہا  تھا کہ کینیڈا نے امریکہ کو اطلاع دی ہے کہ وہ ڈیجیٹل سروسز ٹیکس عائد کرنے کے اپنے منصوبے پر قائم ہے، جو کینیڈین اور غیر ملکی  کاروبار پر لاگو ہوتا  ہے۔

یہ ٹیکس پیر سے نافذ العمل ہونا تھا۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی