دنیا
2 منٹ پڑھنے
سماترا میں تباہ کن سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ
بہت سے علاقے نا قابل رسائی ہونے کی وجہ سے حکام نے جانی نقصان میں مزید اضافے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
سماترا میں تباہ کن سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ
28 نومبر 2025 کو شمالی سماٹرا کے ڈیلی سیردانگ میں شدید بارشوں کے بعد، رہائشیوں کے سیلابی پانی میں سے انخلا کے دوران بچے ایک پلاسٹک کے کنٹینر میں بیٹھے ہیں۔ / Reuters

انڈونیشیا میں سیلاب اور لرزشِ اراضی کے باعث آفات کے حکام کے اعداد و شمار کے مطابق 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

جمعہ کی شب مغربی سُماترا علاقائی آفات تخفیف ایجنسی کے ترجمان الہام وہاب نے کہا: "آج  شب مزید 61 اموات ریکارڈ کی گئی  ہیں اور 90 افراد کی تلاش جاری ہے"۔

ایجنسی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، شمالی سُماترا میں مزید 116 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ اےچے صوبے میں کم از کم 35  ہلاکتوں کی اطلاعات  ہیں۔

قومی ادارہ برائے آفات کے سربراہ سوہاریانتو نے اس سے قبل  کہا تھا کہ شمالی سُماترا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ آفت کی تباہ کاریاں اپنے چوتھے دن میں ہیں اور تلاش کے آپریشن مشکل زمینی حالات، نقصان زدہ رسائی راستوں اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔

کئی متاثرہ علاقے اب بھی ناقابلِ رسائی ہیں، اور حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا: "ابھی بھی ایسے مقامات ہیں جہاں ہم رسائی حاصل نہیں کر سکے، اور وہاں اضافی متاثرین کے خدشات قوی  ہیں۔"

امدادی ٹیمیں زمین اور فضا سے کاروائیاں کر رہی ہیں، تاہم مشکل زمینی راستے بھاری مشینری کی تعیناتی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

مقامی حکام کے ساتھ رابطہ جاری ہے تاکہ ہلاکتوں کے بارے میں تازہ معلومات فراہم کی جا سکیں اور اہم لاجِسٹک ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

عہدیداروں نے علاقائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ سب سے زیادہ مصروف انخلا مراکز پر طبی اسٹیشنز اور عوامی کچن جلد قائم کریں۔

 

دریافت کیجیے
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
چین کے شاانشی صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی نقل مکانی
ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر معاہدے کے قریب ہیں: رپورٹ
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں جولائی میں 2,256 حملے کیے
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں