دنیا
2 منٹ پڑھنے
کیئف کے قریب روس کا ڈرون حملہ، 1شخص ہلاک دیگر زخمی
کیف کے علاقائی گورنر میکولا کلاشنک نے "ایک اور دشمن ڈرون حملہ" کی اطلاع دی اور کہا کہ ریسکیو اہلکار ایک بلند عمارت کے رہائشیوں کو نکال رہے ہیں اور آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے
کیئف کے قریب روس کا ڈرون حملہ، 1شخص ہلاک دیگر زخمی
روس-یوکرین / AP

روسی ڈرون حملے میں یوکرینی دارالحکومت کے مضافات میں ایک شخص ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں، ۔

کیف کے علاقائی گورنر میکولا کلاشنک نے "ایک اور دشمن ڈرون حملہ" کی اطلاع دی اور کہا کہ ریسکیو اہلکار ایک بلند عمارت کے رہائشیوں کو نکال رہے ہیں اور آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے۔

 کلاشنک نے ٹیلیگرام پر لکھا  کہ بدقسمتی سے، ویشگورود پر دشمن کے حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔ ان میں ایک بچہ بھی ہے

تازہ ترین حملہ جمعہ کی رات روسی ڈرون اور میزائل حملے کے بعد ہوا ہے جس میں تین افراد ہلاک ہوئے اور یوکرین بھر میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

یوکرینی مذاکرات کاروں کی ایک ٹیم ہفتہ کے روز امریکہ جا رہی تھی تاکہ جنگ ختم کرنے کے امریکی منصوبے پر بات چیت کی جا سکے، یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا۔

 واشنگٹن کی اصل تجویز  جو یوکرین کے یورپی اتحادیوں کی رائے کے بغیر تیار کی گئی تھی  اس  کے تحت کیف اپنے مشرقی ڈونیٹسک علاقے سے دستبردار ہو جائے اور امریکہ عملی طور پر ڈونیٹسک، کریمیا اور لوگانسک علاقوں کو روس کا علاقہ قبول کرلے۔

 امریکہ نے کیف اور یورپ کی تنقید کے بعد ابتدائی مسودے کو مختصر کر دیا، لیکن موجودہ مواد واضح نہیں ہے۔

ایک فرانسیسی عہدیدار کے مطابق، زیلنسکی پیر کو پیرس کا دورہ کریں گے تاکہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے بات چیت کی جا سکے۔

دریں اثنا، کریملن نے کہا ہے کہ روس اب بھی مذاکرات کے لیے کھلا ہے اور   تنازعے  کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہے

دریافت کیجیے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
مسلّح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: ترکیہ
امریکہ نے فرانسیسکا البانیس کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا