سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: غزہ کے لیے بین الاقوامی سلامتی فورس 'بہت جلد' تعینات کی جائے گی
امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے رکن ممالک کو ایک مسودہ پیش کیا ہے جس کا مقصد ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کو مضبوط بنانا ہے، جس میں ISF کی منظوری بھی شامل ہے۔
ٹرمپ: غزہ کے لیے بین الاقوامی سلامتی فورس 'بہت جلد' تعینات کی جائے گی
Trump signals international stabilisation force could arrive in Gaza “very soon”. / AP
7 نومبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایک امریکی تعاون سے تشکیل دی گئی بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (ISF) جلد ہی غزہ میں تعینات ہوگی، جو اسرائیل کی دو سالہ جنگ کے بعد وہاں امن قائم کرے گی۔

ٹرمپ نے کثیر القومی فورس جو کہ غزہ میں تعینات ہو گی کا حوالہ دیتے ہوئے شام وائٹ ہاؤس میں وسطی ایشیائی رہنماؤں کے ساتھ ایک تقریب میں کہا، "یہ بہت جلد ہوگا، اور غزہ کے حالات بہت اچھے ہو رہے ہیں۔"

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کے رکن ممالک کو ایک مسودہ پیش کیا ہے جس کا مقصد ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کو مضبوط بنانا ہے، جس میں ISF کی منظوری بھی شامل ہے۔

امریکی مشن کے ترجمان نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی سفیر مائیک والٹز نے سلامتی کونسل کے 10 منتخب اراکین اور کئی علاقائی شراکت داروں — ترکیہ، مصر، قطر، متحدہ عرب امارات، اور سعودی عرب —  کو اس بل سے آگاہی کرائی ہے۔

اس بل پر رائے دہی  کے لیے تاحال  کوئی  تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

نتائج فراہم کرنا

امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ بل  امن منصوبے کے دائرہ کار میں  "بین الاقوامی استحکام فورس کو اختیارات  دینے سے تعلق رکھتا ہے۔"

سفارتی ذرائع کے مطابق، کئی ممالک نے ISF میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے لیکن وہ فلسطینی علاقے میں فوج بھیجنے سے پہلے سلامتی کونسل کے مینڈیٹ پر ُمصر ہیں۔

امریکی ترجمان نے کہا، "صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت کے تحت، امریکہ، بلا مقصد بات چیت کی بجائے اقوام متحدہ میں ایک بار پھر نتائج حاصل کرے گا۔"

بین الاقوامی فورس کی تشکیل 10 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس مزاحمتی گروپ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا ایک اہم عنصر ہے۔

معاہدے کے تحت، فوجیوں کو بنیادی طور پر عرب اور مسلم ممالک سے لیا جائے گا اور غزہ میں تعینات کیا جائے گا تاکہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے دوران سیکیورٹی کی نگرانی کی جا سکے۔

خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق  غزہ پر بات چیت جاری ہے تو  اسرائیلی افواج نے جمعرات کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے مغرب میں واقع قصبے الیامون میں ایک فوجی کاروائی میں ایک  15 سالہ فلسطینی لڑکے کو شہید کر دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ  نے افغان پاسپورٹوں کے لیے ویزے جاری کرنا بند کر دیے
یوکرینی وفد امریکہ میں امن مذاکرات کے لیے امریکہ کا دورہ کرے گا
ٹرمپ: امریکہ 'تیسری دنیا کے ممالک' سے  اس  ملک کو نقل مکانی کو مستقل طور پر بند کر دے گا
چین کا مستقل غزہ جنگ بندی کا مطالبہ، مزید تشدد کی صورت میں مضبوط بین الاقوامی کارروائی کی اپیل
زیلینسکی: میں ٹرمپ کے ساتھ حساس امن منصوبے کے نکات پر بات کروں گا
جنیوا میں ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت پر امریکہ اور یوکرین کا مشترکہ بیان
جی 20  اجلاس کا اعلامیہ اجلاس کے اختتام سے قبل ہی منظور
جنوبی افریقہ میں جی۔ 20 سربراہی اجلاس شروع
زیلنسکی: امریکی جنگی منصوبے کا مطلب ہے کہ یوکرین یا تو اپنی 'عزت' کھو دے گا یا  اپنا اتحادی
پولینڈ آخری روسی قونصلیٹ جنرل بھی بند کر رہا ہے، کریملن کا اظہارِ افسوس
زیلینسکی کا سلسلہ مذاکرات میں تیزی لانے کے لیے ترکیہ کا دورہ
بنگلہ دیش کی عدالت نے معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کو انسانیت سوز جرائم میں ملوث قرار دے دیا
علی بابا نے امریکہ کے خلاف چینی فوج کی مدد کرنے کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
چین کی تائیوان کے حوالے سے اپنے شہریوں سے جاپان کا سفر کرنے سے اجتناب برتنے کی اپیل
ٹرمپ نے ایپسٹین-کلنٹن تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تو اس کے ساتھ جڑے ہونے پر توجہ بڑھتی جا رہی ہے
آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے درمیان ایشیا۔ پیسیفک تناؤ کے وقت سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
یوکرین کے موضوع پر روبیو سے بالمشافہ ملاقات کر سکتا ہوں:لاوروف
ٹرمپ کا جنوبی افریق میں منعقد ہونے والے سمٹ کو 'شرمناک' قرار د جی 20 کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان
ممدانی کی کامیابی پر اسرائیلیوں کا ردِعمل
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے