ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
صدر ایردوان کا ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر بامنی پیغام
ایردوان نے اپنے پیغام میں اس دن کو قوم کے غیر متزلزل ایمان، بہادری کے جذبے اور آزادی و خودمختاری کے لیے اجتماعی جدوجہد کی علامت قرار دیا
صدر ایردوان کا ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر بامنی پیغام
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے 30 اگست یوم فتح اور ترکی مسلح افواج کے دن کے موقع پر آتاترک کے مزار کا دورہ کیا۔ / AA

صدر رجب طیب ایردوان نے تاریخ ترکیہ کے ایک اہم موڑ 30 اگست یوم فتح کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔

ایردوان نے اپنے پیغام میں اس دن کو قوم کے غیر متزلزل ایمان، بہادری کے جذبے اور آزادی و خودمختاری کے لیے اجتماعی جدوجہد کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے کہا، "یہ عظیم فتح، جو ہماری بہادر فوج کی حب الوطنی اور قوم کی متحدہ قوت ارادی کے ذریعے حاصل کی گئی، غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر ہماری آزادی کا راستہ ہموار کیا۔"

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ یوم فتح صرف ایک فوجی کامیابی نہیں بلکہ ترک قوم کی وجود کی جدوجہد اور اس کی دائمی آزادی کا "احیاء" بھی ہے۔

جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں 26 اگست 1922 کو شروع ہونے والی عظیم جارحانہ مہم، جو یوم فتح کا حصہ تھی، نے ترکیہ کی آزادی کو یقینی بنایا اور اسی سال 18 ستمبر کو مکمل ہوئی۔

ترک قوم اپنی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی

صدر اردوان نے کہا کہ یوم فتح نے نہ صرف ترک قوم بلکہ تمام مظلوم اقوام کو امید دی جو غلامی کے زیر اثر تھے۔

انہوں نے کہا، "اس فتح کے ذریعے ترک قوم نے ایک بار پھر پوری دنیا کو اعلان کیا کہ یہ قوم کبھی زیر نہیں ہوگی، کبھی غلامی قبول نہیں کرے گی، اور اپنی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔"

صدر نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کا فرض ہے کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ آزادی کے مشعل کو ایک مضبوط مستقبل کی طرف لے جائے۔

انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا، "اس بامعنی دن پر میں خاص طور پر غازی مصطفیٰ کمال اتاترک اور ان کے ساتھیوں اور ان شہداء، جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں کی مغفرت کا دعا گو ہوں، اور اپنے بہادر غازیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے