ایشیا
2 منٹ پڑھنے
شمالی کوریا کے ساتھ تناو کم کرنے کی کوشش، جنوبی کوریا نےسرحدی لاوڈ اسپیکر بند کر دیئے
یہ فیصلہ بدھ کے روز ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما صدر لی نے پیانگ یانگ کے ساتھ اعتماد بحال کرنے اور جزیرہ نما کوریا میں بات چیت کی بحالی کے اپنے انتخابی وعدے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے
شمالی کوریا کے ساتھ تناو کم کرنے کی کوشش، جنوبی کوریا نےسرحدی لاوڈ اسپیکر بند کر دیئے
/ AP

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنی سرحد پر لاؤڈ اسپیکر نشریات معطل کر دی ہیں جس سے نومنتخب صدر لی جے میونگ کے دور میں بین الکوریائی تعلقات میں بہتری  کا اشارہ ملتا ہے۔

یہ فیصلہ بدھ کے روز ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما صدر لی نے پیانگ یانگ کے ساتھ اعتماد بحال کرنے اور جزیرہ نما کوریا میں بات چیت کی بحالی کے اپنے انتخابی وعدے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف  کے ایک عہدیدار نے کہا کہ یہ فیصلہ بین الکوریائی اعتماد اور امن کی بحالی کے وعدے کو پورا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ نشریات جن میں عام طور پر جنوبی کوریا کی خبریں، پاپ میوزک اور شمالی کوریا کی قیادت پر تنقید کرنے والے پیغامات شامل ہیں، گزشتہ سال جون میں اس وقت دوبارہ شروع کیے گئے تھے جب پیانگ یانگ نے سرحد پار کچرے سے بھرے غبارےبھیجے تھے۔

حالیہ برسوں میں دونوں جانب  کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، سفارتی چینلز منجمد ہو گئے ہیں اور سابق صدر یون سک یول کے دور میں متعدد دو طرفہ معاہدوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جنہیں اس سال کے اوائل میں معزول کر دیا گیا تھا۔

 لی میونگ  کی انتظامیہ نے اس راستے کو تبدیل کرنے اور زیادہ مصالحتی نقطہ نظر اپنانے کا عہد کیا ہے۔

مبصرین نشریات کی معطلی کو دشمنی کو کم کرنے اور بات چیت کے لئے چینلز کو دوبارہ کھولنے کی طرف ایک علامتی لیکن معنی خیز اشارہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی