سیاست
2 منٹ پڑھنے
پوتن یوکرین کے ساتھ 'مستقل امن' معاہدے کے خواہاں ہیں، نمائندہ ٹرمپ
ٹرمپ ماسکو اور کیف پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، لیکن روسی حکام کے ساتھ بار بار مذاکرات کے باوجود کریملن سے کوئی بڑی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
پوتن یوکرین کے ساتھ 'مستقل امن' معاہدے کے خواہاں ہیں، نمائندہ ٹرمپ
Witkoff said during a Fox News interview televised on Monday that he sees a peace deal "emerging". / AP
15 اپریل 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی نے کہا ہے کہ روسی رہنما ولادیمیر پوتن یوکرین کے ساتھ "مستقل امن" معاہدے کے لیے تیار ہیں،یہ بیان  تین سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔

ٹرمپ ماسکو اور کیف پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، لیکن روسی حکام کے ساتھ بار بار مذاکرات کے باوجود کریملن سے کوئی بڑی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

جمعہ کے روز، ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے سینٹ پیٹرزبرگ میں پوتن سے ملاقات کی، جو کہ  جنوری میں ریپبلکن رہنما کے وائٹ ہاؤس واپس آنے کے بعد ان کی تیسری ملاقات تھی۔

وِٹکوف نے پیر کو فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا  کہ وہ کسی امن معاہدے کو " سامنےآتے  ہوئے" دیکھ رہے ہیں اور پوتن کے دو اہم مشیر - یوری اوشاکوف اور کریل دمتریوف  اس  "اہم میٹنگ" میں شامل تھے۔

وِٹکوف نے کہا، "پوتن کی درخواست یہ ہے کہ یہاں ایک مستقل امن قائم ہو۔  یعنی  جنگ بندی  کے علاوہ اس معاملے پر بھی بات چیت کی ہے،" انہوں نے تسلیم کیا کہ "ہمیں اس مقام تک پہنچنے میں کچھ وقت لگا۔"

انہوں نے مزید کہا، "مجھے لگتا ہے کہ ہم کسی ایسی چیز کے قریب ہو سکتے ہیں جو دنیا کے لیے  انتہائی  اہم ہے۔"

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس اور امریکہ کے درمیان کاروباری معاہدے بھی مذاکرات کا حصہ تھے۔

انہوں نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ کچھ بہت اہم تجارتی مواقع کے ذریعے روس-امریکہ تعلقات کو از سر نو تشکیل دینے کا امکان ہے، جو خطے میں حقیقی استحکام بھی فراہم کرتے ہیں۔"

خیال رہے کہ سفارتی سرگرمیوں کے باوجود، ٹرمپ کے یوکرین میں جنگ بندی کے بنیادی مقصد پر کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ، پوتن نے امریکہ-یوکرین کی مشترکہ تجویز کو مسترد کر دیا تھا جس میں تنازعے کو مکمل اور غیر مشروط طور پر روکنے کی بات کی گئی تھی، جبکہ کریملن نے بحیرہ اسود میں جنگ بندی کو مغرب کی طرف سے کچھ پابندیاں ہٹانے سے مشروط کر دیا تھا۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان