مائیکروسافٹ 22 سال بعد اسکائپ پلیٹ فارم کو بند کر رہا ہے
صارفین اب بھی اپنے رابطوں اور چیٹس تک مائکروسافٹ ٹیمز میں سائن ان کر کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ 22 سال بعد اسکائپ پلیٹ فارم کو بند کر رہا ہے
After 22 years of service, Microsoft shares that Skype is shutting down on Monday. / Reuters
5 مئی 2025

اسکائپ، جو مائیکروسافٹ کی ملکیت میں ایک مشہور انٹرنیٹ چیٹ اور فون سروس ہے، تقریباً 22 سال کی خدمات کے بعد پیر کے روز بند کر دی جائے گی۔

یہ مقبول چیٹ ایپلیکیشن انجینئرز کے ایک گروپ نے لانچ کی تھی اور مائیکروسافٹ نے اسے 2011 میں خرید لیا تھا۔ امسال 28 فروری کو مائیکروسافٹ نے اعلان کیا  تھاکہ اسکائپ اپنی مدت پوری کر چکا ہے۔

اعلان میں کہا گیا تھا  کہ"مئی 2025 سے اسکائپ مزید دستیاب نہیں ہوگا۔"

مائیکروسافٹ نے صارفین کو پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے اسکائپ اکاؤنٹس کے ذریعے مائیکروسافٹ ٹیمز میں مفت  سائن ان کریں تاکہ اپنی تمام چیٹس اور رابطوں کے ساتھ جڑے رہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹیمز کے ذریعے صارفین کو وہی بنیادی خصوصیات دستیاب ہوں گی جو وہ اسکائپ میں استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ ون آن ون کالز، گروپ کالز، میسجنگ، اور فائل شیئرنگ۔

ایک دوسرے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ"5 مئی 2025 کے بعد، اسکائپ ڈائل پیڈ ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اسکائپ ویب پورٹل اور ٹیمز کے اندر دستیاب ہوگا۔"

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان