غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر حملوں کو وسعت دینے کی منظوری دے دی
اسرائیلی وائی نیٹ نیوز ویب سائٹ نے پیر کو رپورٹ کیا  ہے کہ سیکیورٹی کابینہ نے غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے ایک نئے منصوبے کی بھی منظوری دی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ سامان غزہ میں کب پہنچے گا۔
اسرائیلی کابینہ نے غزہ  پر حملوں کو وسعت دینے کی منظوری دے دی
Israel resumed its offensive in Gaza in March after unilaterally breaking a negotiated ceasefire agreement. / Photo: Reuters / Reuters

اسرائیلی عوامی نشریاتی ادارے کان نے پیر کو بعض  ذرائع کے حوالے سے  اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ میں حملوں کو بتدریج بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا  تھا کہ اسرائیلی فوج نے پہلے ہی اپنے ریزرو فورسز کے لیے کال اپ آرڈرز جاری کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ غزہ میں حملے کو بڑھایا جا سکے ۔

اتوار کو ایک ویڈیو پیغام میں، جو ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا جب یمن سے حوثیوں کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل اسرائیل کے مرکزی گیٹ وے، بین گوریون ایئرپورٹ کے قریب گرا، نیتن یاہو نے کہا کہ وہ غزہ میں جنگ کے "اگلے مرحلے" پر بات کرنے کے لیے سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس بلا رہے ہیں۔

امریکہ کی حمایت یافتہ جنگ بندی کو یکطرفہ طور پر توڑنے  والے  اسرائیل نے مارچ میں غزہ میں اپنی جارحیت دوبارہ شروع کی  تھی۔

اسرائیلی وائی نیٹ نیوز ویب سائٹ نے پیر کو رپورٹ کیا  ہے کہ سیکیورٹی کابینہ نے غزہ میں امداد کی تقسیم کے لیے ایک نئے منصوبے کی بھی منظوری دی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ سامان غزہ میں کب پہنچے گا۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آر ڈبلیو اے) نے اتوار کو خبردار کیا  تھا کہ غزہ میں اس کی طبی خدمات اسرائیل کی ناکہ بندی اور جاری نسل کشی کی وجہ سے شدید وسائل کی کمی کا شکار ہیں۔

ایجنسی نے کہا کہ "تقریباً ایک تہائی ضروری سامان ختم ہو چکا ہے اور ایک اور تہائی دو ماہ سے بھی کم وقت میں ختم ہونے کا امکان ہے۔"

ایجنسی نے خبردار کیا  ہے کہ اس کی طبی خدمات "شدید وسائل کی کمی کا شکار ہیں" جبکہ محاصرے اور مسلسل بمباری جاری ہے۔ بحران کے باوجود، یو این آر ڈبلیو اے غزہ میں صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع