ایشیا
1 منٹ پڑھنے
"اقدام بغاوت"جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو 23 سال قیدکی سزا
جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے معزول صدر یون سک-یول کی انتظامیہ کے دوران مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کے جرم میں سابق وزیراعظم ہان ڈک-سو کو 23 سال قید کی سزا سنائی ہے
"اقدام بغاوت"جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو 23 سال قیدکی سزا
جنوبی کوریا / Reuters
21 جنوری 2026

جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے معزول صدر یون سک-یول کی انتظامیہ کے دوران مارشل لا نافذ کرنے کی ناکام کوشش کے جرم میں سابق وزیراعظم ہان ڈک-سو کو 23 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

یانہاپ نیوز کے مطابق، سول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے یہ سزا سنائی اور یہ پہلا فیصلہ ہے جس نے 3 دسمبر 2024 کے مارشل لا اعلان کو بغاوت قرار دیا ہے ۔

76 سالہ ہان ڈک سو یون کے  دور میں جنوبی کوریا کے وزیراعظم رہے، جنہیں پچھلے سال مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کے باعث عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

یہ فیصلہ اس بات کی پہلی بار تصدیق کرتا ہے کہ مارشل لا کی کوشش کے سلسلے میں یون کی کابینہ کے کسی رکن کو سزا سنائی گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے یون کو بھی  حراست میں لینے کی تفتیشی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مارشل لا کیس کی تفتیش کرنے والے ایک خصوصی  استغاثہ نے بغاوت کے الزامات کے تحت یون کے لیے سزائے  موت کا مطالبہ کیا ہے۔

 اس  مقدمے  پر عدالتی فیصلہ 19 فروری کو متوقع ہے۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان
ترکیہ عالمی نظام کی بدلتی ہوئی شکل میں ایک مرکزی طاقت کے طور پر ابھرے گا: صدر ایردوان
امریکہ: امیگریشن چھاپوں میں اضافہ
آسٹریلیا: مسلح حملہ، تین افراد ہلاک ایک زخمی
امریکہ، ونیزویلا کے بعد کیوبا پر نظریں گاڑے ہوئے ہے
"شامی الاکتان جیل"متعدد خاندانوں کےلیے امید کی کرن بن گئی
"عوام محتاط رہیں"امریکہ میں شدید سردی کا طوفان آنے والا ہے:ماہرین موسمیات
ترکیہ اور سات دیگر ممالک  نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
ٹرمپ دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے،بورڈ آف پیس بنانے کا فیصلہ
امریکہ نے داعش کے قیدیوں کو شام سےعراق منتقل کرنا شروع کر دیا
غزہ کے لیے امن و امان کے  تمام منصوبوں کو اہم سمجھتے ہے: ایردوان
چین: ہم، اقوام متحدہ کے مرکز والے، بین الاقوامی نظام کا دفاع کریں گے
"اقدام بغاوت"جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو 23 سال قیدکی سزا
ایران: اگر امریکہ  نے دوبارہ حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے
شام: YPG کا ڈرون حملہ،7 شہری ہلاک