سیاست
3 منٹ پڑھنے
یوگنڈا نے ایبولا وباء کے خاتمے کا اعلان کر دیا
وباء کے خاتمے کا اعلان، ہفتے کے روز اور آخری تصدیق شدہ مریض کے اسپتال سے فارغ ہونے سے 42 دن بعد، کیا گیا ہے۔
یوگنڈا نے ایبولا وباء کے خاتمے کا اعلان کر دیا
Abdul Karim Mujere, right, ebola survivor, talks to Uganda Minister of Health Jane Aceng, centre, at Mulago Referral Hospital in Kampala, Uganda, February 18, 2025.
27 اپریل 2025

یوگنڈا نے، جنوری کے اواخر سے تاحال 2 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والی،  ایبولا وائرس وبا کے خاتمے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ اعلان ہفتے کے روز  اور آخری تصدیق شدہ مریض کو اسپتال سے فارغ ہوئے 42 دن گزر کے بعد، کیا گیا ہے۔

ایبولا وائرس وبا یوگنڈا میں چھٹی بار پھیلی ، وباء  کی چھ مختلف اقسام ہیں، جن میں سے تین نے بڑی وباؤں کو جنم دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، "اس وبا کے دوران 14 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 12 کی تصدیق ہوئی اور دو کی لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے تصدیق نہیں ہو سکی ۔ وباء کی وجہ سے چار اموات ہوئیں  اور دس ایبولا کے مریض  صحت یاب ہو گئے ہیں"۔

وائرس کی سوڈان ایبولا قسم سے ہلاک شدگان میں ایک چار سالہ بچہ اور ایک نرس شامل ہیں۔

افریقہ یونین  صحت ایجنسی (افریقہ سی ڈی سی) کے مطابق، کئی درجن افراد کو اس بیماری کے مریضوں کے ساتھ لمس اور قربت کی وجہ سے مشاہدے میں لے لیا گیا ہے۔

یوگنڈا وزارت صحت نے ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "موجودہ سوڈان ایبولا وائرس کی بیماری کی وبا سرکاری طور پر ختم ہو گئی ہے۔ یہ اعلان  آخری تصدیق شدہ مریض کے 14 مارچ 2025 کو اسپتال سے فارغ ہونے کے  42 دن بعد کیا گیا ہے"۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے اس وبا پر قابو پانے میں وزارت صحت کی "قیادت اور عزم" کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز ایکس سے ایبولا ہیش ٹیگ سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  "#ایبولا وبا کے خاتمے پر #یوگنڈا کی حکومت اور صحت کے کارکنوں کو مبارکباد۔"

فی الحال سوڈان ایبولا وائرس کے لیے کوئی منظور شدہ ویکسین موجود نہیں ہے۔

تاہم ملک میں، اس وائرس کے لیے ویکسین کا ایک تجربہ فروری میں شروع کیا گیا تھا، جسے عالمی ادارہ صحت نے وبا کے دوران ایبولا ویکسین کے تجربے کی "تیز ترین شروعات" قرار دیا۔

لیکن  صحت کے ایسے اقدامات کے مالی مصارف پورے کرنے  کے لیے بین الاقوامی سطح پر مشکلات کا سامنا  ہو رہا ہے۔

مارچ کے اوائل میں جب امریکہ نے اپنی زیادہ تر انسانی امداد بند کرنے کا اعلان کیا  تو  اقوام متحدہ نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے 11.2 ملین ڈالر جمع کرنے کی اپیل کی۔

ایبولا جسمانی رطوبتوں کے ذریعےایک انسان سے دوسرے انسان میں  منتقل ہوتا ہے۔ متاثرہ افراد علامات سامنے آنے تک  متعدی شمار نہیں کئے جاتے ۔ بیماری کی علامات  میں بخار، قے، خون بہنا اور اسہال شامل ہیں ۔ یہ علامات  دو سے 21 دن کے انکیوبیشن پیریڈ کے بعد ظاہر ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ نصف صدی میں،  ایبولا کے تمام چھ اقسام کے باعث، افریقہ میں 15,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں اہم اور مؤثر ثالثی کردار ادا کیا: جرمن وزیر خارجہ
امریکہ ہم سے تجارتی جنگ چاہتا ہے تو شوق پورا کر لے:چین
مصر نے بین الاقوامی کانفرنس طلب کرلی، ٹرمپ بھی شرکت کریں گے