مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 1شخص ہلاک متعدد زخمی
سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے نے بتایا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے ضلع سیدون کے قصبے بیساریہ کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا
لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 1شخص ہلاک متعدد زخمی
لبنان / AP
10 نومبر 2025

جنوبی لبنان میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے نے بتایا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے ضلع سیدون کے قصبے بیساریہ کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا۔

جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ایجنسی نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ڈرونز درمیانے درجے کی اونچائی پر اقلم التفاح کے علاقے کے اوپر پرواز کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے میڈیا رپورٹ پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ  روز  بھی اسرائیلی حملوں میں مزید دو افراد ہلاک ہوگئے۔

جنوبی لبنان میں کئی ہفتوں سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ارکان اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے دعووں پر لبنانی علاقے کے اندر  اپنے فضائی حملے تیز کر دیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے  لبنان پر  حملوں میں 4,000 سے زیادہ افراد  ہلاک اور تقریبا 17,000 زخمی ہو چکےہیں۔