سیاست
3 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: امریکہ 'تیسری دنیا کے ممالک' سے اس ملک کو نقل مکانی کو مستقل طور پر بند کر دے گا
ٹرمپ نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت نافذ کئی امیگریشن سے متعلق پالیسیاں واپس لے لیں گے۔
ٹرمپ: امریکہ 'تیسری دنیا کے ممالک' سے  اس  ملک کو نقل مکانی کو مستقل طور پر بند کر دے گا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھینکس گیونگ کے موقع پر، جمعرات 27 نومبر 2025 کو پام بیچ، فلوریڈا میں اپنی مار-اے-لاگو اسٹیٹ سے صحافیوں سے بات کر رہے ہیں۔ / AP

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک نئے امیگریشن وژن کا اعلان کرتے ہوئے'تیسری دنیا کے ممالک 'سے نقل مکانی کو مستقل طور پر معطل کرنے کا کہا ہے۔

ٹرمپ نے کسی ملک کا نام نہیں لیا  اور یہ بھی واضح نہیں کیا کہ وہ 'تیسری دنیا کے ممالک' سے کیا مراد لیتے ہیں یا 'مستقل طور پر معطل' سے کیا مراد ہے۔

انہوں نے کہا کہ" ہم تکنیکی طور پر ترقی کر چکے ہیں، امیگریشن پالیسی نے ان کامیابیوں اور بہت سے لوگوں کے رہن سہن کو کمزور بنایا ہے۔"

ٹرمپ نے اپنے سوشل  میڈیا  "ٹروتھ سوشل" پر لکھا ہے کہ میں تمام تیسری دنیا کے ممالک سے ہونے والی نقل مکانی کو مستقل طور پر معطل کر دوں گا تاکہ امریکی نظام مکمل طور پر اپنا کام  کر سکے۔

ٹرمپ نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت نافذ کئی امیگریشن سے متعلق پالیسیاں واپس لے لیں گے۔

صدر نے کہا کہ وہ 'بائیڈن کے لاکھوں غیرقانونی داخلوں کو ختم کر دیں گے، بشمول وہ داخلے جو 'سلیپی جو' بائیڈن کے آٹو پین سے دستخط شدہ ہیں، اور کسی بھی ایسے شخص کو ملک بدر کر دیں گے جو امریکہ کے لیے اثاثہ نہ ہو یا اس  ملک سے محبت کرنے کے قابل نہ ہو۔

ان کے بیانات ایک روز بعد سامنے آئے جب ایک افغان شہری رحمن اللہ لکانوال کو بدھ کو وائٹ ہاؤس کے قریب ایک حملے میں ملوث مبینہ نشانہ باز  کے طور پر شناخت کیا گیا جس میں ایک نیشنل گارڈ فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

اس واقعے کے بعد امریکی حکام نے اعلان کیا کہ انہوں نے افغان شہریوں کے لیے تمام امیگریشن کارروائی معطل کر دی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ تمام وفاقی فوائد اور سبسڈیز غیر شہریوں کے لیے ختم کر دیں گے اور 'وہ مہاجرین جن سے ملکی امن و سکون متاثر ہوتا ہے، ان کی شہریت منسوخ کر دیں گے، اور کسی بھی غیرملکی کو ملک بدر کر دیں گے جو سرکاری کفالت پر منحصر ہو، سیکورٹی رسک ہو، یا مغربی تہذیب کے ساتھ مطابقت نہ رکھتا ہو۔'

انہوں نے اس حکمتِ عملی کو ایک وسیع تر کوشش کا حصہ قرار دیا جسے انہوں نے 'واپسی ہجرت' قرار دیا  اور کہا  کہ یہ قومی استحکام بحال کرنے کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ان اہداف کو غیرقانونی اور انتشار پھیلانے والی آبادیوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے مقصد کے ساتھ پورا کیا جائے گا، بشمول وہ افراد جو ایک غیر مجاز اور غیرقانونی آٹو پین منظوری کے ذریعے داخل ہوئے ہیں۔ صرف  واپسی ہجرت ہی  اس صورتحال کا مکمل علاج کر سکتی ہے۔

صدر نے اس پالیسی اعلان کے ساتھ 'ہیپی تھینکس گیونگ' کی  خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے  ان لوگوں کو خبردار کیا جن کو انہوں نے امریکی اقدار کو نقصان پہنچا نےکا  مورد ِ الزام ٹہرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ، سب کو ہیپی تھینکس گیونگ ڈے ، سوائے ان لوگوں کے جو نفرت کرتے ہیں، چوری کرتے ہیں، قتل کرتے ہیں، اور ہر وہ چیز تباہ کرتے ہیں جس کی امریکہ نمائندگی کرتا ہے — آپ زیادہ دیر یہاں نہیں ٹھہرپاو گے!

 

دریافت کیجیے
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید
امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے : ایران کا دعوی
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
اسرائیل کی توسیعی پالیسیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، صدر ایردوان
"اسپین کا اسرائیل سے احتجاج" اسرائیلی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا
یورپی یونین۔امریکہ تجارتی معاہدے کے قواعد و ضوابط پر اتفاق