سیاست
2 منٹ پڑھنے
لندن میں ہفتے کے روز فلسطین ایکشن پر پابندی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے
جس دوران میں پولیس نے تقریباً 900 افراد کو گرفتار کیا۔
لندن میں ہفتے کے روز فلسطین ایکشن پر پابندی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے
احتجاج میں پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے میں 1500 افراد نے شرکت کی، یہ بات "ڈیفینڈ آور جوریز" نامی مہم گروپ نے بتائی ہے جو اس احتجاج کا اہتمام کر رہا تھا۔ / AP
8 ستمبر 2025

گرفتار ہونے والوں میں سے 857 افراد کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت ممنوعہ تنظیم کی حمایت کے الزام میں  حراست میں لیا گیا ہے،  تو  باقی  ماندہی کو پولیس پر حملے اور دیگر جرائم کی پاداش میں  گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ مظاہرے "ڈیفینڈ آور جیوریز" نامی گروپ کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر منعقد کیے گئے تھے جہاں سینکڑوں افراد نے بیٹھ کر پلے کارڈز اٹھائے جن پر فلسطین ایکشن کے حق اور اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔

 پولیس کی جانب سے فوری گرفتاریوں پر تماشائیوں نے "شرم کرو" اور دیگر نعرے بھی لگائے۔

تنظیم پر پابندی کے بعد گزشتہ دو ماہ میں تقریباً 1,600 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ پابندی برطانیہ میں آزادی اظہار اور احتجاج کے بنیادی حق پر قدغن ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے بھی برطانوی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انسدادِ دہشت گردی قوانین کا اس طرح استعمال بنیادی آزادیوں کے لیے خطرناک ہے۔ ان کے مطابق دہشت گردی کی تعریف صرف ان اعمال تک محدود ہونی چاہیے جو جان لیوا حملوں یا یرغمال بنانے جیسے سنگین واقعات سے تعلق رکھتے ہوں۔

فلسطین ایکشن نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے اور 25 ستمبر کو اس کیس کی سماعت متوقع ہے۔ گروپ کی شریک بانی ُہداٰ عموری نے پابندی کو شہری آزادیوں کے لیے تباہ کن قرار دیا۔ اس تنظیم کو کئی عالمی ادبی اور ثقافتی شخصیات کی حمایت بھی حاصل ہے، جن میں آئرش مصنفہ سیلی رونی  بھی شامل ہیں۔

اسی دن لندن میں ایک علیحدہ پرو-فلسطین مارچ بھی منعقد ہوا جس میں پولیس کے اندازے کے مطابق تقریباً 20,000 افراد شریک ہوئے۔ یہ مارچ اور احتجاج برطانیہ میں فلسطین کے حق میں بڑھتی ہوئی عوامی یکجہتی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف سخت مخالفت کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

 

دریافت کیجیے
ترکیہ نے  شام  کے علاقے صویدا میں بحران کو حل کرنے کے لیے رو ڈ میپ کا خیر مقدم کیا  ہے۔
ونیزویلا:ہم، امریکہ کے خلاف 'مسلح جدوجہد' کے لیے تیار ہیں
ایران نے E3 کے جوہری مذاکرات کے مذاکرکنندگان کو 'استعمال کرو اور کھو دو' کا انتباہ دیا ہے
زیلینسکی کا اتحادیوں کو انتباہ:  روس پر پابندیوں سے بچنے کے لیے 'بہانے نہ تلاش کریں'
طالبان امریکہ کے درمیان  تعلقات کو معمول پر لانے  اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت
نیٹو اور برطانوی سربراہان کا یوکرین کے لیے مضبوط فوجی معاونت کا عندیہ
بھارت نے اسرائیل کے ساتھ سرمایہ کاری کا معاہدہ کر لیا
چین نے تائیوان اور علاقائی تنازعات پر جاپانی قانون ساز سیکی ہی پر پابندیاں لگا دیں
جاپان میں ایل ڈی پی قیادت کی دوڑ میں تیزی
برطانیہ اور دیگر ممالک نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی راہ ہموار کی ہے: سابق یو این رپورٹر
زیلینسکی: روس نے 'آخرکار' یوکرین کے سلسلہ یورپی یونین رکنیت کو قبول کر لیا ہے
روس نے یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں کے طور پر غیر ملکی فوجیوں کو مسترد کر دیا
ٹرمپ: میں عنقریب پوتن سے جنگ بندی کے حوالے سے بات کروں گا
فلسطینی حکام کو امریکی ویزے جاری نہ کرنا 'ناقابلِ قبول' ہے، صدرِ فرانس
شہباز اور پوتن نے پاکستان-روس کے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا
ترکیہ نے اپنا آٹھواں قومی جنگی جہاز ایچل  سمندر میں اتار دیا