12 دسمبر 2025
جاپان کے شمال مشرقی علاقے میں 6.7 کی شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں جاپانی محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری کی۔
محکمہ موسمیات نے اپنے ابتدائی تخمینے کو 6.5 سے بڑھا کر 6.7 کر دیا اور جمعہ کو خبردار کیا کہ شمالی پیسیفک کے ساحلوں تک ایک میٹر بلند سونامی کی لہریں پہنچ سکتی ہیں۔
یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:44 پر آیا، جو اسی علاقے میں چند روز قبل آنے والے 7.5 کی شدت کے زلزلے کے بعد آنے والا دوسرا بڑا زلزلہ ہے۔
اسی علاقے میں ایک دن قبل 5٫9 کی شدت کا زلزلہ بھی رونما ہوا تھا۔
7.5 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ دنوں میں اسی شدت یا اس سے زیادہ شدت کا ایک اور زلزلہ آ سکتا ہے، اور حکومت نے ہزاروں رہائشیوں کو انخلا کی تیاری کرنے کا حکم دیا تھا۔











