سیاست
3 منٹ پڑھنے
زیلینسکی: میں ٹرمپ کے ساتھ حساس امن منصوبے کے نکات پر بات کروں گا
یوکرائنی صدر کا کہنا ہے کہ جینیوا میں ہونے والی مذاکرات میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے تجویز کردہ 28 نکات میں کمی آئی ہے، جبکہ ویائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ کیف کے ساتھ صرف 'چند اختلافی نکات' موجود ہیں۔
زیلینسکی: میں ٹرمپ کے ساتھ حساس امن منصوبے کے نکات پر بات کروں گا
"ہماری ٹیم نے اقدامات کے نئے مسودے پر رپورٹ دی ہے، اور یہ واقعی درست طریقہ ہے،" زیلنسکی نے کہا۔ / AP
25 نومبر 2025

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس-یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے ممکنہ امن فریم ورک کے سب سے حساس پہلو براہِ راست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ زیرِ بحث لائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ"آج ہماری وفد جنیوا سے امریکی طرف اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد واپس آیا۔ اب جنگ ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کی فہرست قابلِ عمل بن سکتی ہے۔"

زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں X پر کہا کہ جنیوا کے بعد، اب نکات کی تعداد  کم ہوئی  ہے، یہ اب  28 نہیں ہیں اور اس فریم ورک میں بہت سے درست عناصر کو مدِنظر رکھا گیا ہے،"

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فریم ورک کو حتمی شکل دینے سے پہلے اس کا بغور جائزہ لیناہو گا۔

انہوں نے مزید کہا"ہماری ٹیم نے اقدامات کے نئے مسودے پر رپورٹ تیار کی ہے، اور یہ واقعی درست طریقہ کار ہے — میں حساس معاملات پر صدر ٹرمپ سے بات کروں گا۔"

ایک الگ پوسٹ میں، زیلنسکی نے کہا کہ شراکت داروں کے ساتھ 'مثبت پہلووں پر کام' ضروری  ہے اور خبردار کیا کہ روس دباؤ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا"ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ روس یوکرین پر اپنے دباؤ میں نرمی نہیں کرے گا۔ ان دنوں اور ہفتوں میں فضائی حملے کی وارننگز اور اسی نوعیت کے تمام حملوں کے خطرات کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔ ہمیں واضح طور پر معلوم ہے کہ ہم کس سے نمٹ رہے ہیں۔"

انہوں نے خبردار کیا کہ ' نہیں، یوکرین اور ہمارے عوام پر کوئی بڑے پیمانے پر حملے نہیں ہونے چاہئیں۔'

یہ  اُن لوگوں کے ذریعے یقینی بنایا جا سکتا ہے جو دنیا میں واقعی طاقتور ہیں۔ اور بہت کچھ امریکہ پر منحصر ہے۔ روس نے یہ جنگ شروع کی، اور اسے ہی ختم کرنا چاہیے۔ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مکالمے کے ذریعے اس ضمن میں ساز گار حالات  پیدا کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ واشنگٹن اور کیف کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز رہی، تاہم اعتراف کیا کہ فریقین چند نکات پر ابھی اختلاف رکھتے ہیں۔

امریکی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے فاکس نیوز کے پروگرام 'دی اسٹوری' کو بتایا کہ امریکہ اور یوکرین کے درمیان ممکنہ معاہدے پر محض 'چند نقاطِ اختلاف' باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اس بات کے بارے میں پر امید ہیں کہ ایک معاہدہ ممکن ہے۔

تنقید کا جواب دیتے ہوئے — جس میں ریپبلکن پارٹی کے اندر سے بھی آوازیں شامل تھیں — کہ ٹرمپ مذاکرات میں روس کا ساتھ دے رہے ہیں، لیویٹ نے ان دعوؤں کو مسترد کیا۔

انہوں نے صحافیوں سے کہا"یہ خیال کہ امریکہ اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے دونوں فریقین  کے ساتھ یکساں طور پر کام نہیں  کر رہا، ایک بالکل اور مکمل غلط فہمی ہے،" ۔

انہوں نے کہا کہ صدر 'پر امید اور مثبت' ہیں کہ ایک قابلِ عمل منصوبہ حتمی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
روسی حملوں نے یوکرین کے گرڈ اسٹیشنوں کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچایا
نتن یاہو: 'ایپسٹین اسرائیل کے لیے کام نہیں کرتا تھا'
میلان گیمز کے افتتاحی تقریب میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر غزہ میں کی گئی نسل کشی پر ہجوم کی ہوٹنگ
وزیر خارجہ فیدان کی یورپی یونین کے توسیع کمشنر سے باہمی تعاون کو بڑھانے کی اپیل
پاکستان: مسجد میں بم دھماکہ، 30 افراد ہلاک، 130 سے زیادہ زخمی
ترکیہ: موساد کے 2 جاسوسوں کو گرفتار کر لیا گیا
ایران: ہم عمان میں مذاکرات میں نیک نیتی کا مظاہرہ کریں گے
چین اور جنوبی کوریا: مشترکہ بحری مشقوں کی بحالی پر بات چیت
اسرائیل: مصر کی فوجی طاقت پر نظر رکھنا ضروری ہے
روس کا ICC کے استغاثہ پر مقدمہ چلانے کا فیصلہ، ICC کی مذمت
جیفری ایپسٹین اسرائیلی ایجنٹ تھا: ایف بی آئی مخبر
فلسطینی قیدیوں کی لاشیں اور جسمانی اعضاء غزّہ پہنچ گئے
انقرہ، مصر کے تعاون کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنا چاہتا ہے: اردوعان
کیوبا کو تیل ملتا رہے گا:روس
خلیجی ممالک اور امریکہ کی 11 روزہ سلامتی مشق ختم ہو گئی